قومی خبریں

بنگال ٹیچر گھوٹالہ: پارتھ چٹرجی کے خلاف ممتا نے لیا ایکشن، وزارتی عہدہ سے چھٹی

پارتھ چٹرجی کو وزارت صنعت کے عہدہ سے ہٹائے جانے کے ساتھ ساتھ باقی عہدوں سے بھی ہٹا دیا گیا ہے، اس میں محکمہ اطلاعات و نشریات، پارلیمانی امور سے منسلک محکمہ وغیرہ بھی شامل ہے۔

پارتھ چٹرجی، تصویر آئی اے این ایس
پارتھ چٹرجی، تصویر آئی اے این ایس 

مغربی بنگال ٹیچر بھرتی گھوٹالہ معاملے میں گرفتار ترنمول کانگریس لیڈر اور ممتا حکومت میں وزیر پارتھ چٹرجی کے خلاف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ممتا نے گھوٹالے میں پھنسے اپنے وزیر پارتھ چترجی کو وزارتی عہدہ سے ہٹا دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گھوٹالے میں پارتھ چٹرجی کا نام سامنے آنے کے بعد ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی نے ان سے دوری اختیار کر لی تھی۔

Published: undefined

مغربی بنگال حکومت کی طرف سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ ٹیچر بھرتی گھوٹالہ میں ملزم پارتھ چٹرجی کو فوری اثر سے ان کے وزارتی عہدہ کی ذمہ داریوں سے آزاد کیا جاتا ہے۔ یہ حکم 28 جولائی سے نافذ ہے۔ واضح رہے کہ پارتھ چٹرجی فی الحال وزیر صنعت تھے۔ جب وہ وزیر تعلیم تھے، اس دوران ہوئے گھوٹالے کے لیے ان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

بنگال کے چیف سکریٹری کی طرف سے جاری حکم کے مطابق پارتھ چٹرجی کو وزیر صنعت کے عہدہ سے ہٹائے جانے کے ساتھ ساتھ باقی عہدوں سے بھی ہٹایا گیا ہے۔ اس میں محکمہ اطلاعات و نشریات، پارلیمانی امور سے جڑے محکمے وغیرہ بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

پارتھ چٹرجی کے خلاف کارروائی کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے پارتھ چٹرجی کو وزارتی عہدہ سے ہٹا دیا ہے۔ میری پارٹی سخت کارروائی کرتی ہے۔ اس کے پیچھے کئی وجوہات ہیں، لیکن میں تفصیل میں نہیں جانا چاہتی۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ وہ بدعنوانی یا کسی غلط کام کی حمایت نہیں کرتیں۔ اگر کوئی قصوروار پایا جاتا ہے تو اسے سزا دی جانی چاہیے، لیکن میرے خلاف چلائی جا رہی غلط مہم کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined