قومی خبریں

مودی حکومت سے مایوس 21 لاکھ مزدوروں کو بنگال حکومت دے گی 100 دنوں کی اجرت، ممتا بنرجی کا اعلان

ممتا نے کہا کہ مرکزی حکومت بنگال کو مارنے کا ارادہ رکھتی ہے، لیکن آج مجھے اپنا پہلا قدم اٹھانے دو، مرکز نے پیسہ نہیں دیا لیکن 21 فروری کو ریاستی حکومت مزدوروں کے بینک اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>ممتا بنرجی، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/AITCofficial">@AITCofficial</a></p></div>

ممتا بنرجی، تصویر @AITCofficial

 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کولکاتا میں مرکز کی مودی حکومت کے خلاف محاذ کھولے ہوئی ہیں۔ انھوں نے مرکز کے ذریعہ ریاستی حکومت کو بقایہ پیسے نہیں دیے جانے کے خلاف 2 فروری کو جو دھرنا و مظاہرہ شروع کیا، وہ آج بھی جاری ہے۔ وہ منریگا مزدوروں کی بقایہ اجرت اور دیگر بقایہ فنڈز کا مطالبہ لگاتار مرکزی حکومت سے کر رہی ہیں، لیکن اس پر کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔ اس درمیان آج دھرنا والی جگہ پر ممتا بنرجی نے ایک بڑا اعلان کیا، جو لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

دراصل ممتا بنرجی نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ ان کی حکومت بنگال کے مزدوروں کو 100 دن کام کرنے کی اجرت ادا کرے گی۔ مودی حکومت کے خلاف دھرنا دینے کے دوران انھوں نے کہا کہ ’’21 فروری کو 21 لاکھ مزدور، جن کا پیسہ مرکزی حکومت نے نہیں دیا ہے، ان محروم لوگوں کے اکاؤنٹ میں پیسے آ جائیں گے۔‘‘ جب ممتا یہ اعلان کر رہی تھیں تو ان کے پاس مشہور سماجی کارکن یوگیندر یادو بھی بیٹھے ہوئے تھے جنھوں نے تالی بجا کر اور کھڑے ہو کر خوشی ظاہر کی۔ وزیر اعلیٰ کے اس اعلان پر دھرنا والی جگہ موجود سبھی لوگ خوشی سے جھوم اٹھے اور یقینی طور پر ممتا کا یہ قدم لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر بی جے پی کے لیے زوردار جھٹکا ہے۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے اپنے اعلان کے دوران یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت بنگال کو مارنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ لیکن آج مجھے اپنا پہلا قدم اٹھانے دیجیے۔ جن 21 لاکھ مزدوروں کا پیسہ مرکزی حکومت نے نہیں دیا ہے، ان کا پیسہ 21 فروری کو ریاستی حکومت ان کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرے گی۔ اپنی تقریر کے دوران انھوں نے رہائش منصوبہ کے تعلق سے بھی تذکرہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 11 لاکھ رہائشوں کو ابھی تک منظوری نہیں دی گئی ہے، لیکن میں آج رہائش کے بارے میں زیادہ بات نہیں کروں گی۔ میں اس بارے میں مناسب وقت پر بولوں گی۔ حالانکہ سبھی کو جان لینا چاہیے کہ بنگال نہ ہی بھیک مانگے گا اور نہ ہی جھکے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined