قومی خبریں

بنگال بی جے پی میں بھگدڑ کی حالت، کئی لیڈران ترنمول کے رابطے میں: کنال گھوش

ترنمول لیڈر کنال گھوش کا دعویٰ ہے کہ انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے قائدین اب میل اور واٹس ایپ کے ذریعہ پارٹی میں واپس آنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

ٹی ایم سی
ٹی ایم سی 

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کی کامیابی کے بعد بی جے پی میں بھگدڑ مچی ہوئی ہے۔ ترنمول کانگریس کے ریاستی سکریٹری کنال گھوش نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی بی جے پی لیڈران ترنمول کانگریس کے رابطے میں ہیں۔ کنال گھوش نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے قائدین اب میل اور واٹس ایپ کے ذریعہ ترنمول کانگریس میں واپس آنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ بنگال ترنمول کے جنرل سکریٹری کنال گھوش کا کہنا ہے کہ پارٹی سپریمو ممتا بنرجی اس بارے میں حتمی فیصلہ کریں گی۔

Published: undefined

مکل رائے اور ان کے بیٹے شبھرنشو رائے بی جے پی چھوڑ کر ترنمول میں شامل ہوگئے ہیں۔ راجیو بنرجی، سونالی گوہا، سرلا مرمو جیسے ترنمول چھوڑنے والے لیڈران سمیت متعدد قائدین ترنمول میں واپسی کی التجا کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں کنال گھوش کا بیان بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ تاہم ترنمول کے حامی بھی ان رہنماؤں کی واپسی کی مخالفت کر رہے ہیں۔

Published: undefined

کنال گھوش نے کہا کہ جو لوگ پارٹی میں واپس آنا چاہتے ہیں وہ میل اور واٹس ایپ کر رہے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ سب کو واپس لے لیا جائے گا۔ کس کو واپس لیا جائے گا، اس تعلق سے ممتا بنرجی فیصلہ کریں گی، لیکن ترنمول کانگریس کے کارکن کو اہمیت دی جائے گی اور ان کے فیصلے کو اہمیت دی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined