قومی خبریں

سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہونے سے قبل پتنجلی نے مانگی عام معافی، کہا- ’آئندہ ایسی غلطی نہیں دہرائی جائے گی‘

پتنجلی آیوروید کا عوامی معافی نامہ انڈین ایکسپریس میں شائع ہوا ہے۔ اس میں پتنجلی آیوروید نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا ہے کہ وہ عدالت اور آئین کے وقار کو برقرار رکھنے کے اپنے عہد پر قائم ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رام دیو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

رام دیو، تصویر آئی اے این ایس

 

پتنجلی آیوروید کے گمراہ کن اشتہارات کے معاملے میں آج (23 اپریل) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔ پتنجلی کے سربراہ رام دیو کیس کی سماعت میں حصہ لینے عدالت پہنچ گئے ہیں۔ وہیں عدالت میں آنے سے پہلے رام دیو کی کمپنی پتنجلی نے عوامی معافی نامہ جاری کیا ہے۔ اس معافی نامہ میں کہا گیا ہے کہ گمراہ کن اشتہارات دینے جیسی غلطیاں آئندہ نہیں کی جائیں گی۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ عدالت کے وقار کو بھی برقرار رکھے گی۔

Published: undefined

پتنجلی آیوروید کا عوامی معافی نامہ انڈین ایکسپریس میں شائع ہوا ہے۔ اس میں پتنجلی آیوروید نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا ہے کہ وہ عدالت اور آئین کے وقار کو برقرار رکھنے کے اپنے عہد پر قائم ہے۔ عوامی معافی نامے میں رام دیو نے اپنے وکیلوں کے ذریعے عدالت میں بیان دینے کے بعد بھی پتنجلی کا اشتہار شائع کرنے اور پریس کانفرنس منعقد کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔ معافی نامے میں مزید کہا گیا کہ ہم اپنے عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ آئندہ ایسی غلطی نہیں دہرائی جائے گی۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آئین اور معزز سپریم کورٹ کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے پابند عہد رہیں گے۔

Published: undefined

رام دیو کی پتنجلی آیوروید کی طرف سے یہ معافی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سپریم کورٹ نے گمراہ کن اشتہارات پر رام دیو اور آچاریہ بال کرشن کی سرزنش کی تھی۔ اس معافی نامے میں کہا گیا ہے کہ پتنجلی آیوروید معزز سپریم کورٹ کے وقار کا پوری طرح احترام کرتی ہے۔ ہم اپنے وکیلوں کے ذریعے عدالت عظمیٰ میں بیان دینے کے بعد بھی اشتہار شائع کرنے اور پریس کانفرنس منعقد کرنے کی غلطی پر معذرت خواہ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined