ملائیشیا میں فوجی ریہرسل کے دوران دو ہیلی کاپٹروں کا تصادم، 10 افراد ہلاک

ملائشیا میں رائل ملائیشین نیوی کی پریڈ کی فوجی مشق کے دوران بحریہ کے دو ہیلی کاپٹر فضا میں ایک دوسرے سے متصادم ہو گئے، جس کے سبب عملے کے 10 ارکان ہلاک ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

کوالالمپور: ملائشیا میں رائل ملائیشین نیوی کی پریڈ کی فوجی مشق کے دوران بحریہ کے دو ہیلی کاپٹر فضا میں ایک دوسرے سے متصادم ہو گئے، جس کے سبب عملے کے 10 ارکان ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر کی ٹکر سے دوسرے کا روٹر ٹوٹ گیا اور دنوں زمین پر گر گئے۔ اس واقعہ کی ویڈیو مقامی میڈیا پر نشر کی گئی ہے۔ یہ واقعہ ملائیشیا کے قصبے لوموٹ میں پیش آیا، جو بحریہ کا ایک اڈہ ہے۔

ہیلی کاپٹر بحریہ کی 90 ویں سالگرہ کی تقریب کے لیے ریہرسل کر رہے تھے۔ واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کا تصادم ریکارڈ ہو گیا ہے۔

ہیلی کاپٹروں پر سوار تمام افراد میں سے کوئی بھی زند نہیں بچ سکا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر رننگ ٹریک پر گر کر تباہ ہوا، جب کہ دوسرا قریبی سوئمنگ پول سے جا کر گر گیا۔


خیال رہے کہ گزشتہ سال ملائیشیا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ تاہم اس واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد بال بال بچ گئے تھے۔

فری ملائیشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پیراک فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طبی افسران نے جائے وقوعہ پر ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔