لوک سبھا انتخابات: قیصر گنج سے بی جے پی نے ابھی تک نہیں اتارا امیدوار، برج بھوشن نے میڈیا کو قرار دیا تاخیر کی وجہ

برج بھوشن سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا، ’’ٹکٹ کی فکر میری ہے۔ آپ لوگوں (میڈیا) کو اس کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ میرے ٹکٹ کا اعلان آپ لوگوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو رہا ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>برج بھوشن شرن سنگھ /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

برج بھوشن شرن سنگھ / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کی قیصر گنج پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے میڈیا کو اس سیٹ سے اپنا امیدوار قرار دینے میں پارٹی کی تاخیر کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ برج بھوشن شرن سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ''ٹکٹ کی فکر میری ہے۔ آپ لوگوں (میڈیا) کو اس بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ لوگوں کی وجہ سے میرے ٹکٹ کے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے۔‘‘

خیال رہے کہ خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے برج بھوشن سنگھ ایک پروگرام میں شرکت کے لیے گونڈا پہنچے تھے، جہاں انہوں نے یہ بیان دیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مسلمانوں سے ملنا اور عید منانے کے لیے ان کے گھر جانا کوئی جرم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی مذہب کی بنیاد پر سیاست نہیں کی۔ میں سماج کو ذات پات، مذہب اور فرقہ پر تقسیم کر کے سیاست نہیں کرتا۔

قیصر گنج لوک سبھا سیٹ کے لیے پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو انتخابات ہونے ہیں۔ بی جے پی نے ابھی تک اس سیٹ سے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔