قومی خبریں

کشمیر: عید کے پیش نظر بازاروں میں گہماگہمی، تصویری جھلکیاں

دریں اثنا لوگوں کا الزام ہے کہ بازاروں میں گراں بازاری بام عرج پر ہے خاص کر اشیائے ضروریہ بشمول بھیڑ، بکروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

عید الاضحی کے موقع پر سرینگر کے بازاروں کی رونق / یو این آئی
عید الاضحی کے موقع پر سرینگر کے بازاروں کی رونق / یو این آئی 

سری نگر: عید الاضحیٰ کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص سری نگر میں جمعرات کو دوسرے دن بھی بازاروں میں گہماگہمی دیکھی گئی اور لوگوں کو مختلف چیزوں خاص کر اشیائے خورد ونوش اور کپڑوں کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔

Published: 30 Jul 2020, 6:11 PM IST

دریں اثنا لوگوں کا الزام ہے کہ بازاروں میں گراں بازاری بام عرج پر ہے خاص کر اشیائے ضروریہ بشمول بھیڑ، بکروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بتادیں کہ عید کے پیش نظر انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے تاکہ لوگ عید کا تہوار منانے کے لئے ضروری چیزیں خرید سکیں۔

Published: 30 Jul 2020, 6:11 PM IST

یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے سری نگر کے بعض علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ بازاروں میں دکانیں کھلی ہیں اور لوگ مختلف چیزوں خاص کر اشیائے خوردنی اور ملبوسات کی خریداری میں مصروف تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیکری، ریڈی میڈ ملبوسات دکانوں، مرغ وگوشت فروشوں کے دکانوں کے سامنے لوگوں کی بھیڑ کچھ زیادہ ہی تھی۔

Published: 30 Jul 2020, 6:11 PM IST

موصوف نامہ نگار نے کہا کہ سرکاری حکمنامے کے مطابق سری نگر کے بازاروں میں دکانیں نو بجے صبح سے چھ بجے شام تک ہی کھلی رہنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ مسلسل بند ہے تاہم نجی گاڑیوں کی نقل وحمل برابر جاری وساری ہے بلکہ ٹریفک جام کا سبب بھی بن جاتی ہیں۔

Published: 30 Jul 2020, 6:11 PM IST

نامہ نگار نے بتایا کہ سبزیاں مقررہ قیمت پر ہی دستیاب تھیں تاہم مٹر سو روپے فی کلو فروخت کی جا رہی تھی۔ دریں اثنا وادی کے دیگر اضلاع سے بھی اطلاعات ہیں کہ بازاروں میں لوگوں کی چہل پہل سے رونق لوٹ آئی ہے اور لوگ عید خریداری میں مصروف دیکھے گئے۔

Published: 30 Jul 2020, 6:11 PM IST

وسطی ضلع بڈگام میں جمعرات کو بھی دکانیں کھلی رہیں، تاہم دکانداروں کا کہنا ہے شام سات بجے سے قبل انہیں دکانیں بند کرنے کو کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس دکاندار کو دکان بند کرنے میں ذرا سی تاخیر ہوجاتی ہے تو پولیس اس کو ڈنڈوں کے ذریعہ دکان بند کرا دیتی ہے۔

Published: 30 Jul 2020, 6:11 PM IST

قابل ذکر ہے کہ وادی میں کورونا کے متاثرین و متوفین کی تعداد میں آئے روز درج ہو رہے ہوش ربا اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن عائد کیا ہے تاہم عید کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے تاکہ لوگ عید کے لئے ضروری خریداری کر سکیں۔

Published: 30 Jul 2020, 6:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Jul 2020, 6:11 PM IST