قومی خبریں

بریلی: ایمبولنس اور کینٹینر میں ٹکر، 7 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق بریلی کے فتح گنج مغربی میں جھمکا چوراہے پر منگل کی صبح ایمبولنس اور کینٹینر کی زبردست ٹکر ہوگئی۔ جس میں ایمبولنس میں سوار سات افراد کی موت ہوگئی۔

سڑک حادثہ / یو این آئی
سڑک حادثہ / یو این آئی 

بریلی: اتر پردیش کے ضلع بریلی میں منگل کو ایک ایمبولنس اور چھوٹے ٹرک (کنٹینر) کی ٹکر میں سات لوگوں کی دردناک موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بریلی کے فتح گنج مغربی میں جھمکا چوراہے پر منگل کی صبح ایمبولنس اور کینٹینر کی زبردست ٹکر ہوگئی۔ جس میں ایمبولنس میں سوار سات افراد کی موت ہوگئی۔ چشم دیدوں کے مطابق ٹکر اتنی خطرناک تھی کہ ایمبولنس کے پرخچے اڑ گئے۔

Published: undefined

مہلوکین میں ایمبولنس ڈرائیور اور اس میں سوار مریض سمیت سبھی سات افراد کی موت ہوگئی۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو راحت رسانی کا کام تیزی سے کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

بریلی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہت سنگھ سجوان نے بتایا کہ مہلوکین میں 6 کا تعلق پیلی بھیت سے ہے جبکہ متوفی ڈرائیور ضلع بریلی کا رہنے والا ہے۔سبھی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راہ گیروں کی اطلاع پر فتح گنج مغربی تھانہ پولیس نے حادثے میں شدید طور سے زخمیوں کو ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے سبھی کو مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

سجوان نے بتایا کہ دہلی ایمس سے ایک مریض کا چیک اپ کراکر ایمبولنس سے 6 افراد پیلی بھیٹ لوٹ رہے تھے۔ تھانہ فتح گنج مغربی علاقے کے تحت سنکھا پل کے نزدیک ایمبولنس ڈیوائیڈر پر چڑھ کر مخالف سمت سے آرہے منی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ایمبولنس کے پرخچے اڑ گئے۔

Published: undefined

حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد میں پیلی بھیت باشندہ عارف ولد خورشید، خورشید ولد ندیم خان، سمیرن بیگم بیوی خورشید، عارف کی پھوپھی، شکیل خان ولد مجیدخان، محمد جعفر ولد محمد عاقل اور بریلی باشندہ ڈرائیور مہندی خان ولد صوبے خان شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بریلی کے ڈی ایم شیواکانت دیویدی اور سجوان نے پولیس ٹیم کے ساتھ موقع واردات پر پہنچ کر راحت رسانی کا کام شروع کرایا۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو راحت رسانی کام تیزی سے کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined