قومی خبریں

دیوبند میں غیر قانون طور پر رہائش پذیر بنگلہ دیشی شخص کو 5 سال کی سزا

ملزم عبد اللہ المامون کالعدم جنگجو تنظیم انصار اللہ بانگلہ سے وابستہ تھا اور اس کے پاس سے فرضی ووٹر آئی ڈی کارڈ، آدھار کارڈ، شناختی کارڈ، پین کارڈ اور سم کارڈ برآمد کئے گئے تھے۔

جیل کی علامتی تصویر
جیل کی علامتی تصویر 

لکھنؤ: ایک بنگلہ دیشی شہری کو غیر قانونی طور پر ہندوستان میں رہنے کی پاداش میں 5 سال کی قید اور 22 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ این آئی اے / اے ٹی ایس کے خصوصی منصف وائی آر گپتا نے بدھ کے روز کہا کہ ملزم عبد اللہ المامون اگر کسی دوسرے معاملہ میں مطلوبہ نہیں ہے تو سفارت خانہ کے توسط سے اسے فوری طور پر بنگلہ دیش واپس بھیج دینا چاہیے۔

Published: undefined

خصوصی وکیل استغاثہ عامہ ایم کے سنگھ کے مطابق ملزم بنگلہ دیش کے میمن سنگھ پور کے حسین پور گاؤں کا رہائشی تھا اور غیر قانون طور پر دیوبند میں رہ رہا تھا۔ ملزم عبد اللہ المامون کالعدم جنگجو تنظیم انصار اللہ بانگلہ سے وابستہ تھا اور اس کے پاس سے فرضی ووٹر آئی ڈی کارڈ، آدھار کارڈ، شناختی کارڈ، پین کارڈ اور سم کارڈ برآمد کئے گئے تھے۔

Published: undefined

اس معاملہ میں 20 جولائی 2017 کو اے ٹی ایس نے پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ سماعت کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اقبال کر لیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined