بی جے پی کو ہر جگہ ہرائیں گے: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم بی جے پی کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ ہمارے پاس چار ضمنی انتخابات باقی ہیں۔ ہم جیتیں گے، بی جے پی کہیں بھی جیت حاصل نہیں کر سکے گی۔

ممتا بنرجی / یو این آئی
ممتا بنرجی / یو این آئی
user

یو این آئی

کلکتہ: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی بھوانی پور سے ضمنی انتخاب لڑ رہی ہیں۔ نندی گرام کے مقابلے میں ان کے لئے یہاں مقابلہ بہت ہی آسان ہے اس کے باوجود ممتا بنرجی ضمنی انتخاب کے بہانے براہ راست عو ام سے جڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آج انہوں نے ایک میٹنگ میں کہا کہ بی جے پی کے خلاف ہم لڑتے رہیں گے۔

ممتا بنرجی جب نندی گرام سے انتخاب لڑ رہی تھیں تو بی جے پی نے ان کے خلاف مکمل طور پر مورچہ بندی کی تھی اور شوبھندو ادھیکاری نے انہیں باہری قرار دیا تھا۔ اس کے باوجود ممتا بنرجی بہت ہی معمولی ووٹوں کے فرق سے انتخاب ہاریں۔ اس مرتبہ بھوانی پور میں ضمنی انتخاب اس لئے آسان ہے کہ ممتا بنرجی ریاست کی وزیر اعلیٰ ہیں اور یہ علاقہ ان کا آبائی ہے۔ ترنمول کانگریس انہیں گھر کی بیٹی کے طور پر پیش کر رہی ہے۔ اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت کی وجہ سے ترنمول کانگریس کے حوصلے بلند ہیں تاہم پارٹی کارکنا ن اور لیڈران ممتا بنرجی کو بڑی جیت کے لئے کوشش کر رہی ہے۔


ممتا بنرجی نے اقبال پور میں مختصر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے نندی گرام میں ان کے خلاف سازش کی تھی۔ ہمیں ہرانے کے لئے ہر ممکن حربے آزمائے تھے۔ تاہم بھوانی پور ان کا گھر ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے گھر میں ہوں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں ملک کی ترقی رک گئی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم بی جے پی کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ ہمارے پاس چار ضمنی انتخابات باقی ہیں۔ ہم جیتیں گے، بی جے پی کہیں بھی جیت حاصل نہیں کر سکے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میں ہی یہاں کی شیرنی ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */