قومی خبریں

شیخ حسینہ پر عدالتی فیصلہ آنے سے قبل بنگلہ دیش ہائی الرٹ، فسادیوں پر گولی چلانے کا حکم

اتوار کی شام ڈھاکہ میں کئی مقامات پر بموں کی اطلاع ملی۔ عبوری حکومت کی مشیر رضوانہ حسن کی رہائش گاہ کے سامنے رات 9 بجے دو دیسی ساختہ بم دھماکے ہوئے۔ ایک اور دھماکہ کاروان بازار کے علاقے میں ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

 بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے۔ معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) کے فیصلے سے ٹھیک ایک دن پہلے شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ نے آج ملک گیر’مکمل بند‘ کی کال دی ہے۔ حالانکہ عوامی لیگ پر یونس حکومت نے پابندی لگا رکھی ہے۔ فیصلے سے پہلے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بنگلہ دیش ہائی الرٹ پر ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا، شیخ حسینہ نے پارٹی کارکنوں کے لیے ایک جذباتی آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں بنگلہ دیش بھر میں سڑکوں پر احتجاج کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس دوران اتوار کی شام ڈھاکہ میں کئی مقامات پر دیسی ساختہ بموں کی اطلاع ملی۔ عبوری حکومت کی ایک مشیر سیدہ رضوانہ حسن کی رہائش گاہ کے سامنے رات تقریباً 9 بجے دو دیسی ساختہ بم دھماکے ہوئے۔ ایک اور دھماکہ کاروان بازار کے علاقے میں ہوا۔ تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Published: undefined

ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کے کمشنر شیخ محمد سجاد علی نے تشدد کرنے والے خاص طور پر پولیس پر حملہ کرنے والوں پر گولی چلا نے کا حکم دیا ہے۔ پیر کے عدالتی فیصلے سے قبل پورے ڈھاکہ میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ چپہ چپہ پر سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) آج اس کیس میں اپنا فیصلہ سنانے والا ہے جس میں معزول وزیراعظم شیخ حسینہ، سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال اور سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس چودھری عبداللہ المامون پر جولائی اگست میں ہوئی طلبہ تحریک کے دوران بدامنی سے متعلق انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ہے۔ کیس میں دلائل 23 اکتوبر کو مکمل ہوئے تھے۔

Published: undefined

اتوار کی صبح بنگلہ دیش غیر معمولی طور پر پرسکون رہا۔ جو سڑکیں عام طور پر ٹریفک سے بھری رہتی ہیں وہاں ٹریفک بہت کم نظر آئی۔ دکانیں دیر سے کھلیں اور بہت سے لوگوں نے گھر کے اندر رہنے کا انتخاب کیا۔ یہ تشویش اس وقت بڑھ گئی جب عوامی لیگ نے دو روزہ ملک گیر بند کا اعلان کیا۔

Published: undefined

چونکہ عبوری حکومت نے پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے، عوامی لیگ کے رہنما اب سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے نامعلوم مقامات سے اعلانات کر رہے ہیں۔ شیخ حسینہ کے خلاف مقدمہ جولائی اور اگست 2024 کے درمیان طلباء کی قیادت میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں سے متعلق ہے جس نے بنگلہ دیش کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ حسینہ نے ان واقعات سے متعلق انسانیت کے خلاف جرائم کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined