قومی خبریں

لوک سبھا ضمنی انتخاب کے پیش نظر پنجاب کے اس ضلع میں شراب کی فروخت پر پابندی

پنجاب میں جالندھر لوک سبھا ضمنی انتخاب کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ جسپریت سنگھ نے انتخابی عمل کے صحیح انعقاد کے لیے کئی اہم احکامات جاری کیے ہیں

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / Getty Images</p></div>

علامتی تصویر / Getty Images

 

جالندھر: پنجاب میں جالندھر لوک سبھا ضمنی انتخاب کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ جسپریت سنگھ نے انتخابی عمل کے صحیح انعقاد کے لیے کئی اہم احکامات جاری کیے ہیں۔

Published: undefined

ہفتہ کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق 8 مئی کو شام 6 بجے انتخابی مہم روک دی جائے گی اور پانچ سے زائد افراد کے ساتھ جلسہ کرنے پر پابندی ہوگی۔ اس دوران صرف چار افراد کے ساتھ گھر گھر مہم چلائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جالندھر ضلع میں جن سیاسی قائدین، افسران اور پارٹی کارکنوں کے ووٹ نہیں ہیں، انہیں 8 مئی کی شام 6 بجے سے 10 مئی کو پولنگ کا عمل مکمل ہونے تک لوک سبھا حلقہ سے باہر رہنا ہوگا۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ پولنگ کے دن کوئی بھی سیاسی جماعت پولنگ اسٹیشن کے 100 میٹر کے اندر کوئی انتخابی مہم نہیں چلائے گی۔

Published: undefined

اسی طرح ضلع میں 8 مئی کی شام 6 بجے سے 10 مئی تک ڈرائی ڈے ہوگا اور شراب کی فروخت نہیں ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی کے دن 13 مئی کو شراب کی فروخت نہیں ہوگی۔ جاری کردہ احکامات کے مطابق ڈرائی ڈے کے دوران پولنگ ایریا میں کسی بھی ہوٹل، کھانے پینے کی جگہوں، دکانوں اور دیگر مقامات، سرکاری و نجی مقامات پر شراب کی فروخت اور پیش کرنے پر پابندی ہوگی۔ اس دوران کلبوں، اسٹار ہوٹلوں، ریستوراں وغیرہ میں شراب کی فروخت پر پابندی ہوگی۔ بغیر لائسنس کے مقامات پر شراب ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined