قومی خبریں

کورونا بحران: بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 31 جولائی تک توسیع

ڈی جی سی اے نے کہا ہے کہ کچھ نشان زد راستوں پر مجاز اتھارٹی کی اجازت کے ساتھ پروازوں کی نقل و حمل جاری رہے گی۔ حالانکہ ان پروازوں کے دوران ایئرلائنز کو کووڈ پروٹوکول کی پاسداری کو یقینی بنانا ہوگا۔

بین الاقوامی پرواز نئی دہلی / Getty Images
بین الاقوامی پرواز نئی دہلی / Getty Images T.NARAYAN

نئی دہلی: ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 31 جولائی تک کے لئے توسیع کر دی ہے۔ کورونا بحران کے پیش نظر بین الاقوامی پروازیں فی الحال محدود پیمانے پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور یہ پابندیاں 30 جون کو ختم ہو رہی تھی۔ تاہم، گھریلو پروازوں پر عائد پابندیاں پہلے ہی ختم کر دی گئی ہیں۔

Published: undefined

ڈی جی سی اے کی طرف سے سرکلر جاری کر کے کہا گیا ہے کہ غیر ملکی پروازوں پر عائد پابندی میں 31 جولائی تک توسیع کی جا رہی ہے۔ تاہم، مال بردار طیاروں اور ڈی جی سی اے کی جانب سے منظور شدہ پروازوں کو اس حکم سے استثنیٰ رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ہندوستان میں 23 مارچ 2020 کو کورونا کی وبا کے بحران کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں کو معطل کر دیا گیا تھا۔ تاہم مئی 2020 کے بعد ’وندے بھارت‘ مہم اور جولائی 2020 سے کچھ چنندہ ممالک کے مابین دوطرفہ ’ایئر ببل‘ نظام کے تحت کچھ پروازوں کو چلایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ڈی جی سی اے نے کہا ہے کہ کچھ نشان زد راستوں پر مجاز اتھارٹی کی اجازت کے ساتھ پروازوں کی نقل و حمل جاری رہے گی۔ حالانکہ ان پروازوں کے دوران ایئرلائنز کو کووڈ پروٹوکول کی پاسداری کو یقینی بنانا ہوگا۔ اس کے حوالہ سے ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا، ایئرپورٹ آپریٹرز، بیورو آف امیگریشن کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ تاحال کئی ممالک نے ہندوستان سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined