ہندوستان میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد لگاتار چوتھے دن 50 ہزار سے کم، 817 افراد فوت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 817 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 98 ہزار 454 ہوگئی ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں 17 دنوں میں ہلاکت خیزکورونا وائرس (کووڈ- 19) وبا کے ایکٹیو کیسز میں تقریباً پانچ لاکھ کی کمی واقع ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60729 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ یہ لگاتار چوتھا دن ہے جبکہ کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے کم رہی۔

دریں اثنا منگل کو 36 لاکھ 51 ہزار 983 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 33 کروڑ 28 لاکھ 54 ہزار 527 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 45951 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ تین لاکھ 62 ہزار 848 ہوگئی ہے۔ اس دوران 60 ہزار 729 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد دو کروڑ 94 لاکھ 27 ہزار 330 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 15595 سے گھٹ کر 5 لاکھ 37 ہزار 64 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 817 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 98 ہزار 454 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیوکیسز کی شرح گھٹ کر 1.77 فیصد، شفایابی کی شرح 96.92 فیصد اور اموات کی شرح 1.31 ہوگئی ہے۔


ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثرریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز 769 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 120281 رہ گئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 8623 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد 5809548 ہوگئی ہے، جبکہ 231 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 121804 ہوچکی ہے۔ ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 11595 سے گھٹ کر 86020 پر رہ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 93 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 34929 اور اب تک 2719479 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز3163 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 99635 اور 10283 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 2797779 جبکہ مزید 104 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 13093 ہوگئی ہے۔ ریاست تمل ناڈو میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 1619 گھٹ کر مجموعی تعداد 39335 رہ گئی ہے اور 118 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 32506 اور اب تک اس ریاست میں 2403349 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔