قومی خبریں

زندہ ہے البغدادی، دنیا بھر میں مچی کھلبلی، 5 سال بعد سامنے آیا ویڈیو

دنیائے دہشت کا ایک بہت بڑا نام البغدادی زندہ ہے۔اس خبر نے پوری دنیا میں کھلبلی مچا دی ہے۔ امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ البغدادی مارا جا چکا ہے،لیکن تازہ ویڈیو نے اس دعوے کو 5 سال بعد غلط ثابت کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ابو بکر البغدادی، یہ وہ نام ہے جسے پوری دنیا میں دہشت گردانہ واقعات کے لیے جانا جاتا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کا سرغنہ البغدادی نہ صرف زندہ ہے بلکہ اس نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں مبینہ طور پر وہ سری لنکا میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کا تذکرہ کر رہا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ البغدادی امریکی فوج کے حملے میں مارا جا چکا ہے۔ اس سے قبل البغدادی کو سال 2014 میں موسل میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اس کی کوئی خبر نہیں ملی تھی۔ حالانکہ ابھی یہ صاف نہیں ہے کہ البغدادی کا یہ ویڈیو کہاں کا ہے اور کب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

عرب میڈیا کے مطابق اس ویڈیو میں وہ 19 اپریل کو سری لنکا میں ہوئے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ سری لنکا میں جو خود کش حملے ہوئے تھے وہ باگوس (سیریا) حملے کے بدلے میں کیا گیا حملہ تھا۔ ایک گدی پر بیٹھے اور تین لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے البغدادی نے کہا ’’باگوس کی لڑائی ختم ہو گئی ہے۔‘‘ ویڈیو میں ان تینوں اشخاص کے چہرے دھندلے کیے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اس ویڈیو میں البغدادی کالے اور خاکی رنگ کے کپڑوں میں ہے اور اس کے برابر میں ایک آٹومیٹک بندوق رکھی ہے۔ اس ویڈیو کو الفرقان میڈیا نے پیر کی شام جاری کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined