قومی خبریں

بابری مسجد: پرسنل لاء بورڈ کی نظر ثانی عرضی داخل، ہندو مہاسبھا بھی ہوگی سپریم کورٹ سے رجوع!

سپریم کورٹ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے علاوہ محمد مصباح الدين، مولاناحسب اللہ، حاجی محبوب اور رضوان احمد کی طرف سے بھی عرضی دائر کی گئی، فیصلہ کے خلاف اب تک کل 6 عرضیاں داخل کی جا چکی ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ایودھیا تنازعہ میں سپریم کورٹ کے گزشتہ 9 نومبر کے فیصلے کے خلاف جمعہ کے روز 5 نظر ثانی کی عرضیاں دائر کی گئیں۔ دائر کی گئی عرضیوں میں ایک آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (اے آئي ایم پی ایل بی ) کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ نظر ثانی کی دیگر عرضیاں محمد مصباح الدين، مولاناحسب اللہ، حاجی محبوب اور رضوان احمد کی طرف سے دائر کی گئی ہیں۔

Published: 06 Dec 2019, 7:11 PM IST

مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے دائر کی گئی عرضی کے حوالہ سے جاری کئے گئے ایک پریس بیان میں کہا گیا کہ اگر ان درخواستوں کو اوپن کورٹ میں سماعت کے لئے منظور کیا جاتا ہے تو مسلم فریق کی طرف سے سینئر ایڈووکیٹ راجیو دھون ہی جرح کریں گے۔

Published: 06 Dec 2019, 7:11 PM IST

سپریم کورٹ میں ایک نظر ثانی کی عرضی پیس پارٹی نے داخل کی ہے۔ جمعہ کے روز دائر ہوئیں پانچ عرضیوں کے ساتھ ہی ایودھیا کے بابری مسجد - رام جنم بھومی زمین تنازعہ میں عدالت کے فیصلے کے خلاف اب تک کل چھ نظر ثانی کی عرضیاں دائر کی جا چکی ہیں۔ سب سے پہلے جمعیۃ علماء ہند نے گزشتہ دنوں عرضی دائر کی تھی۔

Published: 06 Dec 2019, 7:11 PM IST

سترہ نومبر کو ہی جمعیۃ علماء ہند نے کہا تھا کہ عدالت کے فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے وہ اپنے آئینی حقوق کا استعمال کرے گی۔ دریں اثنا، آل انڈیا ہندو مہاسبھا نے بھی ایودھیا معاملے میں پانچ رکنی آئینی بنچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہا سبھا اپنی عرضی میں سنی وقف بورڈ کو پانچ ایکڑ زمین دیے جانے کی مخالفت کرے گی۔

Published: 06 Dec 2019, 7:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Dec 2019, 7:11 PM IST