قومی خبریں

بابری مسجد معاملہ: عزم کریں کہ صبر کا دامن تھامے رکھیں گے، نسیم خان

مہاراشٹر کے سابق وزیر و کانگریس کے قدآور لیڈر محمد عارف نسیم خان نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ بابری مسجد حق ملکیت مقدمہ پر سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے پر صبروتحمل کا مظاہرہ کیا جائے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر و ریاست کے قدآور مسلم لیڈر محمد عارف نسیم خان نے منگل کے روز مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ بابری مسجد حق ملکیت مقدمہ پر سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے پر صبروتحمل کا مظاہرہ کیا جائے اور امن و امان کی فضا برقرار رکھی جائے۔ انہوں نے حکومت سے بھی امن و امان برقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی۔

Published: undefined

ممبئی کے مضافات سے نکالے جانے والے جلوس عید میلاد النبی کے تعلق سے گھاٹکوپر پولس اسٹیشن میں منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جہاں انہوں نے جلوس کی تیاریوں کے تعلق سے مفید مشورے دیئے اور میٹنگ میں موجود اعلی افسران سے بات چیت کی وہیں میٹنگ میں موجود سیکڑوں ملی و سماجی تنظیموں کے سربراہان سے انہوں نے اپیل کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے ہم صبروتحمل کا مظاہرہ کریں ۔

Published: undefined

اس موقع پر نسیم خان نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ جشن عید میلادالنبی کے موقع پر مسلمان عزم کریں کہ پورے ممبئی شہر سے نشہ خوری کے خلاف جہاد چھیڑیں گے اور جو نوجوان اس کی لت میں مبتلا ہیں ان کو بچانے کی پوری کوشش کی جائے ۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نشہ کی لت میں مبتلا کرنے کی ایک منظم سازش اس شہر میں رچی جا رہی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ مستقبل میں نوجوانوں کو اس لت سے بچانے کے لے متحدہ طور پر تحریک چلائی جائے تا کہ نسل نو کو منشیات سے پاک کر کے ان کی دنیاوی زندگی بہتر بنائی جائے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined