قومی خبریں

بابا صدیقی قتل معاملہ: مفرور ملزم نے پاکستان کی آئی ایس آئی سے ہاتھ ملا یا

کرائم برانچ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ذیشان اختر اس وقت نیپال میں روپوش ہے۔ پنجاب میں بی جے پی لیڈر پر حملے میں بھی ا س کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کیس میں مفرور ملزم ذیشان اختر اس وقت پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ذیشان اختر اس وقت نیپال میں روپوش ہے اور اس نے پاکستان کی آئی ایس آئی سے ہاتھ ملا لیا ہے۔

Published: undefined

آئی ایس آئی کا تعلق سامنے آنے کے بعد ہی سوشل میڈیا پر ایک اور پوسٹ وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ذیشان اختر بشنوئی گینگ کا رکن نہیں ہے۔ اس پوسٹ کے بعد کرائم برانچ نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا ماننا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ نے جالندھر میں بی جے پی لیڈر منورنجن کالیا کے گھر پر حالیہ گرینیڈ حملہ کیس میں اس کا نام سامنے آنے کے بعد ذیشان اختر سے خود کو دور کر لیا ہے۔ پنجاب پولیس کو پتہ چلا ہے کہ اس حملے کے پیچھے اختر اور گینگسٹر شہزاد بھٹی، جو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے کام کرتے ہیں، کا ہاتھ تھا۔

Published: undefined

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب اختر کا نام بھٹی کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ اس سے قبل رواں سال فروری میں اختر نے نامعلوم غیر ملکی مقام سے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں بابا صدیقی قتل کیس میں غلط طور پر پھنسایا گیا ہے اور انہیں بھٹی سے مدد ملی ہے۔ پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ یا تو آذربائیجان میں ہے یا کسی یورپی ملک میں ہے۔ تاہم ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نیپال میں کہیں چھپا ہوا ہے۔

Published: undefined

کرائم برانچ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس کی تحقیقات میں جالندھر میں بی جے پی لیڈر پر گرینیڈ حملے میں ذیشان اختر کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس بات کی تصدیق دو ملزمان کی گرفتاری کے بعد ہوئی، جنہوں نے دوران تفتیش اختر کا نام لیا۔ کرائم برانچ نے مزید دعویٰ کیا کہ اب شبہ ہے کہ وہ پاکستان کی آئی ایس آئی کی مدد سے کسی غیر ملکی مقام سے کام کر رہا ہے اور اسے ہندوستان کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined