قومی خبریں

اتر پردیش میں آبادی کنٹرول کے بہانے غریبوں کے خلاف سازش کی کوکشش: سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نے کہا کہ حکومت میں ہمت ہے تو سب سے پلے 2 سے زیادہ بچے والے لیڈروں کو ٹکٹ دینے پر روک لگائے۔ ان کا دعوی ہے کہ اس فیصلے سے بی جے پی کے سارے اراکین اسمبلی و اراکین پارلیمنٹ کے ٹکٹ کٹ جائیں گے۔

سنجے سنگھ، تصویر یو این آئی
سنجے سنگھ، تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRA

ہردوئی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ آبادی کنٹرول کے بہانے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت غریب عوام کو سرکاری اسکیم کے استفادے سے محروم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ سنجے سنگھ نے ہفتہ کو یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ آبادی کنٹرول کے نام پر یوگی آدتیہ ناتھ اسکیمات کو روکنے کی بات کررہے ہیں۔ وہ اس ریاست کے غریب لوگوں کو رسوا کر رہے ہیں۔ مان لیجئے کہ جس کے دو سے زیادہ بچے ہیں وہ دلت یا پسماندہ سماج سے ہیں اور اس کی آمدنی نہیں، تو حکومت دو بچوں کے بندش لگانے کے نام پر اس کی ساری سرکاری اسکیمات بند کردے گی۔

Published: undefined

سنجے سنگھ نے کہا کہ حکومت میں اگر ہمت ہے تو سب سے پلے دو سے زیادہ بچے والے لیڈروں کو ٹکٹ دینے پر روک لگائے۔ ان کا دعوی ہے کہ اس فیصلے سے بی جے پی کے سارے اراکین اسمبلی و اراکین پارلیمنٹ کے ٹکٹ کٹ جائیں گے۔ یہ حال میونسپل کارپوریشن اور گرام پنچایت اراکین کا بھی ہوگا۔

Published: undefined

یوپی جوڑو مہم کے تحت ہردوئی ضلع میں دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد سنجے سنگھ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی رکن پارلیمان ساکشی مہاراج کہتے ہیں کہ پانچ بچے پیدا کرو، سنگھ والے کہتے ہیں کہ 10 بچے پیدا کرو، سنگھ سربراہ موہن بھاگوت ہندوؤں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی نصیحت دیتے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ کو سنگھ سے ٹکراؤ کی فکر کرنی چاہیے کہ آبادی کنٹرول کے غلط نتائج ان کے لئے کیا ہوں گے۔

Published: undefined

عآپ لیڈر نے پنچایت انتخاب خاص کر ضلع پنچایت صدر اور بلاک پرمکھ انتخاب کا مذاق اڑانے کا بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان دونوں انتخاب کو منسوخ کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا چاہیے اور یہ انتخاب اسمبلی انتخاب کی طرز پر عام شہریوں کے ووٹوں سے ہونے چاہیے۔

Published: undefined

آئندہ سال ہونے والے یوپی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کی پارٹی کا کسی دیگر پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ حالانکہ یوپی میں 403 اسمبلی حلقے ہیں۔ کوئی چھوٹی ریاستی نہیں ہے۔ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی صدر اوم پرکاش راج بھر اور سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو سے ہوئی ملاقات رسمی تھی ایسا سیاست میں ہوتا رہتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined