بالی ووڈ: یامی گوتم کی 'بھوت پولیس' 17 ستمبر کو ہوگی ریلیز

فلم کا نیا پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے یامی گوتم نے لکھا ’’اب باری ہے بھوتوں کے ڈرنے کی۔ بھوت پولیس اس 17 ستمبر کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہو رہی ہے۔

بھوت پولیس
بھوت پولیس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم کی آنے والی فلم "بھوت پولیس" 17 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ سیف علی خان، جیکلین فرنانڈیز، ارجن کپور اور یامی گوتم کے مرکزی کردار والی فلم 'بھوت پولیس' کافی عرصے سے سرخیوں میں ہے۔ فلم سے ستاروں کے فرسٹ لک ریلیز ہونے کے بعد میکرز نے اس کا ایک پوسٹر ریلیز کرکے اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ فلم کے نئے پوسٹر میں سیف، جیکلین، ارجن اور یامی گوتم نظر آرہے ہیں۔

فلم کا نیا پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے یامی گوتم نے لکھا ’’اب باری ہے بھوتوں کے ڈرنے کی۔ بھوت پولیس اس 17 ستمبر کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہو رہی ہے۔ پون کرپلانی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سیف علی خان کے کردار کا نام ویبھوتی، ارجن کپور کا نام چیرونجی، یامی گوتم کا مایا اور جیکلین فرنانڈس کا نام کنیکا ہوگا۔ اس فلم کو رمیش تورانی، اکشے پوری اور جیہ تورانی نے پروڈیوس کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔