بہار پولیس (علامتی تصویر)
بہار کے ویشالی ضلع میں گزری رات آئس کریم کے روپے نہیں دینے پر تنازعہ ہو گیا۔ معمولی سی بات پر دو طبقوں کے درمیان ہوئی جھڑپ سے حالات کشیدہ ہو گئے۔ موقع پر پہنچی مہوا تھانے کی پولیس نے 3 لوگوں کو گرفتار کیا۔ اس سے ناراض لوگوں نے پولیس ٹیم پر ہی حملہ کر دیا جس میں تھانیدار راجیش رنجن سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ اس دوران بھیڑ نے پولیس کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی اور رائفل بھی چھین لیا، جسے بعد میں پولیس نے برآمد کر لیا۔ موقع پر پولیس فورس تعینات ہے۔ وہیں چاروں پولیس اہلکاروں کا سنگین حالت میں علاج چل رہا ہے۔
Published: undefined
’لائیو ہندوستان‘ کی خبر کے مطابق واقعہ مہوا سب ڈویژن کے راجا پاکڑ تھانہ علاقہ کے بھلوئی گھاٹ کے قریب کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آئس کریم کا روپیہ نہیں دینے کے معاملے میں دو گروپوں کے درمیان تکرار شروع ہو گئی جس نے مار پیٹ کی شکل اختیار کر لی۔
Published: undefined
اطلاع ملنے پر ڈائل 112 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو بھیڑ نے پولیس ٹیم پر ہی حملہ کر دیا، جس میں تھانیدار سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک خاتون سپاہی بھی شامل ہے۔ واقعہ کے دوران بھیڑ نے ایک داروغہ کی رافئل بھی چھین لی، حالانکہ بعد میں کچھ لوگوں کی مداخلت کے بعد اسلحہ پولیس کو واپس کر دیا گیا۔ اس واقعہ سے پورے گاؤں میں افرا تفری پیدا ہو گئی۔
Published: undefined
واقعہ کے بعد پورے گاؤں کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مہوا ایس ڈی پی او سمیت کثیر تعداد میں پولیس دستہ موقع پر کیمپ کر رہا ہے اور حالات قابو میں ہے۔ ویشالی ایس پی للت موہن شرما نے بتایا کہ آئس کریم کھانے کے بعد پیسہ نہیں دینے کو لے کر تنازعہ بڑھا اور اس نے ہنگامہ کی شکل اختیار کر لی۔ اس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور آگے کی کارروائی جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined