قومی خبریں

آتشی نے وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دیا، ایل جی نے دہلی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا

وزیر اعلیٰ آتشی مارلینا نے صبح 11 بجے راج نواس پہنچنے کے بعد دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی۔ کے۔ سکسینہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور  آتشی مارلینا (فائل)، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/AamAadmiParty">@AamAadmiParty</a></p></div>

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور آتشی مارلینا (فائل)، تصویر @AamAadmiParty

 

دہلی اسمبلی انتخابات-2025 میں عام آدمی پارٹی کی کراری شکست کے بعد وزیر اعلیٰ آتشی مارلینا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اطلاع کے مطابق وہ اتوار کی صبح 11 بجے راج نواس پہنچیں اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کرکے انہیں اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ آتشی کے استعفیٰ نامہ دیے جانے کے بعد ایل جی نے دہلی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Published: undefined

گزشتہ سال ستمبر میں اروند کیجریوال کے ذریعہ عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد آتشی دہلی کی وزیر اعلیٰ بنی تھیں۔ انہوں نے 21 ستمبر کو اپنے عہد کا حلف لینے کے بعد تقریباً 4 مہینہ تک دہلی کی کمان سنبھالی۔ آتشی کو دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ان سے پہلے کارنامہ بی جے پی کی آنجہانی رہنما سشما سوراج اور 15 سال تک دہلی پر حکومت کرنے والی کانگریس کی آنجہانی رہنما شیلا دیکشت انجام دے چکی ہیں۔

Published: undefined

ہفتہ کو آئے 70 سیٹوں والے دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج میں بی جے پی نے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی (عآپ) صرف 22 سیٹوں پر ہی سمٹ کر رہ گئی ہے۔ عآپ کی کارکردگی اتنی خراب رہی کہ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سمیت کئی بڑے رہنماؤں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حالانکہ آتشی اپنی سیٹ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ وہیں 4 مسلم امیدواروں امانت اللہ خان، عمران حسین، زبیر احمد اور محمد اقبال نے بھی کامیابی کا پرچم لہرایا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے عام آدم پارٹی نے گزشتہ انتخاب میں 70 میں سے 62 سیٹیں جیتیں تھیں جبکہ اس سے پہلے 70 میں سے 67 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے سبھی کو حیران کر دیا تھا۔ لیکن اس بار بی جے پی نے عآپ کو شکست دیتے ہوئے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے 27 سال بعد دہلی کے اقتدار پر واپسی کرلی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined