قومی خبریں

کانپور ریلوے اسٹیشن پر سموسے کا وزن 50 گرام کی جگہ 42 گرام نکلا، اسٹال سیز

قابل ذکر ہے کہ کانپور سنٹرل اسٹیشن پر کھانے والے سامانوں و دیگر اشیاء کے لیے طے قیمت سے زیادہ وصولنے کی شکایتیں سب سے زیادہ ملتی ہیں۔

سموسہ، تصویر آئی اے این ایس
سموسہ، تصویر آئی اے این ایس 

پریاگ راج ڈویژن میں آنے والے سبھی ریلوے اسٹیشنوں پر ایک خصوصی ٹیم ان دنوں سرگرم نظر آ رہی ہے۔ ریلوے کی یہ ٹیم پلیٹ فارم پر لگائے گئے اسٹالوں میں سامانوں کے کم وزن ہونے یا طے قیمت سے زیادہ لینے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی وینڈرس پر نظر رکھ رہی ہے۔ اس ٹیم نے گزشتہ دنوں کانپور سنٹرل اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 5 پر ایک اسٹال میں سموسے کے وزن کی پیمائش کی تو وہ 42 گرام نکلا۔ وزن کی پیمائش کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ سموسے کا وزن 50 گرام ہونا چاہیے تھا، اور اس کم وزن کی وجہ سے اسٹال کو سیز کر دیا گیا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں ایک رپورٹ فوری طور پر پریاگ راج ڈویژن کو بھیجی گئی تھی۔ رپورٹ میں اسٹال چلانے والے کی بات بھی رکھی گئی جس میں اس نے بتایا کہ سموسہ پکنے کے بعد ہلکا ہو جاتا ہے۔ اسٹال مالک کی دلیل کو دیکھتے ہوئے ریلوے نے ہدایت دی ہے کہ آئندہ سے کسی بھی سموسے کا وزن 45 گرام سے نیچے نہیں ہونا چاہیے۔ اس ہدایت کے ساتھ ہی ریلوے نے اسٹال مالک کو اسٹال کھولنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کانپور سنٹرل اسٹیشن پر کھانے والے سامانوں و دیگر اشیاء کے لیے طے قیمت سے زیادہ وصولنے کی شکایتیں سب سے زیادہ ملتی ہیں۔ مسافروں نے ریلوے افسران سے کئی بار اس کی شکایت کی ہے۔ اتنا ہی نہیں، کانپور سنٹرل اسٹیشن پر این سی آر جی ایم پرمود کمار کو ایک اسٹال مالک نے ’ریل نیر‘ کی بوتل 20 روپے کی تھما دی تھی۔ اس کے بعد ڈویژنل سطح کے افسران کو اس معاملے میں زبردست پھٹکار لگائی گئی تھی۔ ڈپٹی سی ٹی ایم آشوتوش سنگھ اور اے سی ایم سنتوش ترپاٹھی کے حکم پر منڈل سطح کی چار رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ یہ ٹیم اسٹال مالکوں اور غیر قانونی وینڈرس پر نظر رکھ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو