قومی خبریں

اسمبلی انتخابات: جے پی نڈا اور امت شاہ آج سے اتر پردیش کی انتخابی مہم پر

یوپی میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی مرکزی قیادت نے زیادہ تر اسمبلی سیٹوں پرامیدواروں کا فیصلہ کرنے کے بعد ایک بار پھر انتخابی مہم میں اپنی سرگرم شراکت داری کو تیز کر دیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اتر پردیش میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیےبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی قیادت نے زیادہ تر اسمبلی سیٹوں پرامیدواروں کا فیصلہ کرنے کے بعد ایک بار پھر انتخابی مہم میں اپنی سرگرم شراکت داری کو تیز کر دیا ہے۔

Published: 21 Jan 2022, 11:28 AM IST

بی جے پی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ اور پارٹی کے سابق صدر امت شاہ جمعہ سے کورونا پروٹوکال کے بعد اتر پردیش میں مہم کو تیز کریں گے۔ اس کڑی میں مغربی اتر پردیش میں بی جے پی کی انتخابی مہم کا انچارج بنایا گئے مسٹر شاہ آج میرٹھ میں پارٹی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور انتخابی مہم کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی بنائیں گے۔

Published: 21 Jan 2022, 11:28 AM IST

مسٹر شاہ اتر پردیش میں پارٹی کے اسٹار کمپینر بھی ہیں۔ ایک بار پھر اتر پردیش میں بی جے پی 300 سیٹوں پر جیت کا دعویٰ کر رہی ہے، اسے آئندہ انتخابات میں بھی مغربی اتر پردیش میں اپنی سابقہ ​​کارکردگی کو دہرانے کا چیلنج درپیش ہے۔

ان کے علاوہ نڈابھی آج آگرہ اور بریلی میں تنظیمی میٹنگیں کریں گے اور پارٹی کارکنان اور عہدیداران کو ورچوئل مہم کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔ وہ صبح 10 بجے آگرہ پہنچیں گے اور راولی مہادیو مندر میں پوجا کریں گے۔

Published: 21 Jan 2022, 11:28 AM IST

اس کے بعد نڈا صبح 10.50 بجے ایس این جی گولڈ ریزورٹ میں 40 اسمبلی حلقوں کے عہدیداروں کے ساتھ کئی میٹنگیں کریں گے۔ آگرہ سے نڈا دوپہر 2.30 بجے بریلی پہنچیں گے۔ وہ بریلی میں گھر گھر مہم چلائیں گے۔ وہ نو اسمبلی حلقوں کے سینئر بی جے پی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج بی جے پی کے انتخابی رتھ کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ یوگی شام 4:00 بجے پارٹی کے ڈائیلاگ پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مغربی اتر پردیش کی صنعتی تنظیموں کے انچارج سے بات چیت کریں گے۔

Published: 21 Jan 2022, 11:28 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Jan 2022, 11:28 AM IST