قومی خبریں

آسام حکومت نے تمام آف لائن کلاسز پر لگائی پابندی

ایس او پی کے مطابق "ہر ضلع میں آٹھویں جماعت تک کے تمام اسکولوں میں آف لائن کلاسز بند رہیں گی اور اگلے احکامات تک ایسے تمام تعلیمی اداروں میں ورچوئل موڈ میں کلاسز چلائی جائیں گی۔"

اسکول کی فائل تصویر / آئی اے این ایس
اسکول کی فائل تصویر / آئی اے این ایس 

گوہاٹی: آسام حکومت نے کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس اوپی) کے تحت آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں میں تمام آف لائن کلاسوں پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ ریاست میں کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

گوہاٹی شہر کے علاوہ ریاست بھر میں 30 جنوری تک پانچویں جماعت تک کے اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ گوہاٹی کے اسکولوں کو آٹھویں جماعت تک کے طلباء کے لیے بند رکھنے کو کہا گیا ہے۔

Published: undefined

ایس او پی کے مطابق "ہر ضلع میں آٹھویں جماعت تک کے تمام اسکولوں میں آف لائن کلاسز بند رہیں گی اور اگلے احکامات تک ایسے تمام تعلیمی اداروں میں ورچوئل موڈ میں کلاسز چلائی جائیں گی۔" صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور محکمہ تعلیم کی جانب سے ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔

Published: undefined

دریں اثنا، پیر کو 5,902 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 56519 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسز کی شرح 10.44 فیصد ہے۔ کل نئے کیسوں میں سے 1044 صرف گوہاٹی سے ہی درج کیے گئے ہیں۔ پیر کو اس وبا کی وجہ سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined