قومی خبریں

ہندوستان-پاکستان میچ کی مخالفت میں سڑکوں پر اترے شیو سینا کا سوال ’خون اور کھیل ایک ساتھ کیوں؟‘

شیو سینا نے مرکزی وزیر اشونی ویشنو کو خط لکھ کر آج کے میچ کی نشریات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’خون بہانے والے پاکستان سے اگر تجارت نہیں تو کھیل کیوں؟ خون اور کھیل ایک ساتھ کیوں؟‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

ایشیا کپ 2025 میں آج ہندوستان-پاکستان کے درمیان رات میں 8 بجے سے دبئی میں کرکٹ میچ ہونے والا ہے۔ اس کو لے کر پورے ملک میں مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کوئی پہلا مقابلہ ہو رہا ہے، جس کی مخالفت بڑے پیمانے پر کی جا رہی ہے۔ دراصل 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد یہ پہلا مقابلہ کھیلا جا رہا ہے، اس لیے لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ اس درمیان میچ کی نشریات کو رکنے کے لیے ادھو ٹھاکرے کی پارٹی شیو سینا سڑکوں پر اتر آئی ہے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) اتوار (14 ستمبر) کو ممبئی سمیت تمام مہاراشٹر میں میچ کی مخالفت پر احتجاج کر رہی ہے۔ احتجاج میں شامل خواتین وزیر اعظم مودی کو سندور بھیج رہی ہیں۔ ساتھ ہی شیو سینا بی سی سی آی کو چندہ جمع کر کے پیسہ بھیجنے کے لیے 2 صندوق لے کر سڑکوں پر گھوم رہی ہے۔

Published: undefined

شیو سینا یو بی ٹی نے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو کو خط لکھ کر آج کے میچ کی نشریات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شیو سینا کا کہنا ہے کہ ’’خون بہانے والے پاکستان سے اگر تجارت نہیں تو کھیل کیوں؟ خون اور کھیل ایک ساتھ کیوں؟‘‘ ساتھ ہی ممبئی میں ہند-پاک میچ کی مخالفت میں کرکٹ شیدائیوں نے ٹی وی تک توڑ دی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آج کا میچ ہم نہیں دیکھیں گے اور جو لوگ ٹی وی پر میچ دیکھیں گے ان سے بھی کہیں گے آج کا میچ نہ دیکھے۔

Published: undefined

اے آئی ایم آئی آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے بھی ہندوستان-پاکستان میچ کے حوالے سے حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اور تمام سے میرا سوال ہے کہ ’’کیا آپ کے پاس پاکستان کے خلاف کرکٹ میچ کھیلنے سے انکار کرنے کا حق نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے سوال پوچھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کیا تمہاری بیٹی ماری جاتی تب بھی کرکٹ کھیلتے؟ 26 شہریوں کی قیمت زیادہ یا کرکٹ کا پیسہ؟

Published: undefined

دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی لوگ ہند-پاک میچ کو رد کرنے کا پرزور مطالبہ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر #BoycottINDvPAK ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ساتھ ہی #PahalgamTerroristAttack بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ میچ نہیں کھیلا جانا چاہیے، جنہوں نے ہمارے اپنوں کو مارا ہے۔

Published: undefined