قومی خبریں

وزیر اعلیٰ فڑنویس کر رہے ہیں کانگریس ارکان اسمبلی کو توڑنے کی سازش: اشوک چوہان

مہاراشٹر سے جو خبریں آرہی ہیں اس سے ایسا محسوس ہو رہا کہ بی جے پی کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ویسے تو ان تمام ریاستوں سے یہ خبریں آ رہی ہیں کہ جہاں جہاں پر غیر بی جے پی حکومتیں ہیں وہاں کی حکومتوں کو کمزور کرنے کے لئے بی جے پی سازش رچ رہی ہے، وہاں کے ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی خبریں گرم ہیں۔ مغربی بنگال میں تو خود امت شاہ اور بی جے پی کے سینئر رہنما انتخابات کے دوران کہہ چکے ہیں کہ ترنمول کے چالیس ارکان اسمبلی بی جے پی کے رابطہ میں ہیں۔ اس کے بعد ترنمول کے دو ارکان اسمبلی اور بائیں محاذ کا ایک رکن اسمبلی بی جے پی میں شامل بھی ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ کرناٹک، راجستھان اور مدھیہ پردیش سے یہ خبریں روز آ رہی ہیں کہ وہاں بی جے پی کانگریس کے ارکان اسمبلی کو پارٹی بدلنے کے لئے راغب کر رہی ہے۔ اب خبر ایک ایسی ریاست سے آئی ہے جہاں پر بی جے پی کی حکومت ہے۔ مہاراشٹر کےوزیر اعلی دیوندر فڑنویس کانگریس کے ارکان اسمبلی کو توڑنے کی سازش رچ رہے ہیں۔

Published: undefined

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور ریاستی کانگریس کے سربراہ اشوک چوہان نے دیوندر فڑنویس پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس ارکان اسمبلی کو ذاتی طور پر فون کر رہے ہیں اور ان کو بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے لالچ دے رہے ہیں۔ فڑنویس کے اس عمل سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ مہاراشٹر میں ریاستی حکومت کے خلاف واضح ناراضگی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی مہاراشٹر میں اچھی رہی تھی لیکن مبصرین کی رائے میں اچھی کارکردگی کی وجہ وزیر اعظم نریندر مودی تھے لیکن ریاستی حکومت کے خلاف کافی ناراضگی ہے۔ فڑنویس کا کانگریس کے ارکان اسمبلی کو توڑنے کی سازش کے پیچھے یہ مقصد ہو سکتا ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات سے قبل مہاراشٹر کے عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ریاست میں کانگریس کمزور ہو گئی ہے اور اس کے رہنما پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined