قومی خبریں

راجستھان: جے پور کے 15 تھانہ علاقوں میں 19 اگست تک کے لیے دفعہ 144 نافذ

پولس ڈپٹی کمشنر راہل جین نے بتایا کہ 19 اگست تک کسی بھی طرح کے دھرنے ،مظاہرے،جلوس ،ریلی پر مکمل طورپر پابندی رہےگی۔علاوہ ازیں بغیر اجازت صوتی ترسیل کے آلات کااستعمال نہیں ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جےپور: راجستھان میں جےپور کے کچھ علاقوں میں کل رات تشدد بھڑکنے کے بعد آج 15تھانہ علاقوں میں صبح پانچ بجے سے لے کر 19اگست تک دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔پولس ڈپٹی کمشنر راہل جین نے بتایا کہ جےپور مشرق کے آدرش نگر،لال کوٹھی،موتی ڈونگری،جواہرنگر اور ٹرانسپورٹ نگر تھانہ علاقوں میں پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Published: undefined

راہل جین نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی طرح کے دھرنے ،مظاہرے،جلوس ،ریلی پر مکمل طورپر پابندی رہےگی۔علاوہ ازیں بغیر اجازت صوتی ترسیل کے آلات کااستعمال نہیں ہوگا۔کسی بھی طرح کے ہتھیار،آگ والے اسلحہ اور تیز دھار ہتھیاروں،لاٹھی،پتھر لےکر چلنے پر مکمل پابندی رہےگی۔اسی طرح جےپور شمال کے تھانہ رام گنج،گلتاگیٹ،مانک چوک،سبھاش چوک،برہمپوری ،کوتوالی ،نہرگڑھ،سنجے سرکل ،شاستری نگر اور بھٹہ بستی علاقوں میں اسی طرح کی پابندی لگائی گئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ تین دن پہلے کانوڑیوں پر پتھراؤ کے بعد تشدد بھڑک گیا،اس کی وجہ سے کئی حساس علاقوں میں بڑی تعداد میں پولس دستے تعینات کردیئے گئےہین۔تین دن سے ان علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات بھی بند کردی گئی ہیں۔کچھ فسادیوں کو حراست میں لیاگیا ہے۔پولس علاقے میں سخت چوکسی کررہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined