قومی خبریں

غریب مزدوروں کی گھر واپسی کا انتظام ہونا چاہیے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرکہا کہ آخر ہر بار ہر مصیبت غریبوں اور مزدوروں پر ہی کیوں آتی ہے۔ ان کے حالات کو ذہن میں رکھ کر فیصلے کیوں نہیں لئے جاتے۔ انہیں بھگوان بھروسے کیوں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی 

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ وہ غریب کو ذہن میں رکھ کر فیصلے نہیں لیتے جس سے ہر بار غریبوں کو ہی گہری چوٹ پہنچتی ہے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’آخر ہر بار ہر مصیبت غریبوں اور مزدوروں پر ہی کیوں آتی ہے۔ ان کے حالات کو ذہن میں رکھ کر فیصلے کیوں نہیں لئے جاتے۔ انہیں بھگوان بھروسے کیوں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ریلوے ٹکٹوں کی بکنگ کیوں جاری تھی۔ ان کے لئے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کیوں نہیں کیا گیا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’’ان کے پیسے ختم ہو چکے ہیں، اکٹھا کیا گیا راشن ختم ہو رہا ہے، وہ اپنے کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں، گھر گاؤں جانا چاہتے ہیں۔ اس کے انتظامات ہونے چاہیے تھے۔ ابھی بھی درست پلاننگ کے ساتھ ان کی مدد کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔ مزدور اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ نریندر مودی جی بھگوان کے لئے ان کی مدد کیجیے۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر ٹیسٹنگ بڑھانے کی گزارش کی تھی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا، ’’میں نے یو پی کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر ٹیسٹنگ بڑھانے کی گزارش کی ہے۔ یو پی میں ہونے والی اموات میں 5 افراد کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ بعد میں آئی۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید لکھا، ’’ٹیسٹنگ کا نظام تاحال انتہائی ناقص ہے۔ ٹیسٹ کا نظام تیز اور منظم کیجیے۔ زیادہ سے زیادہ جانچ ہی صحیح تصویر پیش کر سکتی ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined