قومی خبریں

آروگیہ سیتو ایپ سے پرائیویسی محفوظ نہیں: کانگریس

کانگریس ترجمان نے کہا کہ اس ایپ میں جو ڈیٹا پہنچ رہا ہے وہ کہاں جا رہا ہے اس کی معلومات کسی کو نہیں ہے اور حکومت ہند بھی اس بارے میں کچھ بتانے کو تیار نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ آروگیہ سیتو ایپ میں ہمارا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے اور اس میں ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ کانگریسی مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب میں کہا کہ اس ایپ کے سلسلے میں جو انکشاف ہوا ہے اس سے صاف ہو گیا ہے کہ اس میں ہماری پرائیویسی محفوظ نہیں ہے اور پرائیویسی کے بنیادی حقوق کی یہ سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس کو لے کر ایک ہیکر نے بتایا کہ اس میں پرائیویسی محفوظ نہیں ہے اور ملک کی کمپیوٹر رسپانس ٹیم نے اس سے جو معلومات مانگی تھی اس نے ان کا جواب دیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یہ ایپ 24 گھنٹے ہماری سرگرمیوں پر ایک جاسوس کی طرح نظر رکھتا ہے۔ اس ایپ کو سرکاری شعبے نے تیار نہیں کیا ہے بلکہ نجی شعبے کی کمپنی نے کیا ہے۔ گوآئی بی بو اور میک مائی ٹرپس نے حکومت ہند کے لئے اس ایپ کو تیار کیا ہے اور سب کو معلوم ہے کہ ان دونوں کمپنیوں میں 40 فیصد ملکیت چین کی ہے۔

Published: undefined

کانگریس ترجمان نے کہا کہ اس ایپ میں جو ڈیٹا پہنچ رہا ہے وہ کہاں جا رہا ہے اس کی معلومات کسی کو نہیں ہے اور حکومت ہند بھی اس بارے میں کچھ بتانے کو تیار نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر مزاج بدل رہا ہے...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا