حرم مکی: غلاف کعبہ کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام مکمل

شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے متعلقہ شعبے کے اہل کاروں کی جانب سے غلاف کے ڈوروں کو کسنے اور غلاف کے پھٹ جانے والے حصوں کو دوبارہ سینے کا کام انجام دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

شاہ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ نے حرم مکی میں کسوہ (خانہ کعبہ کا غلاف) کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام مکمل کر لیا۔ کمپلیکس کے متعلقہ شعبے کے اہل کاروں کی جانب سے غلاف کے ڈوروں کو کسنے اور غلاف کے پھٹ جانے والے حصوں کو دوبارہ سینے کا کام انجام دیا گیا۔ اس کا مقصد غلاف کعبہ کی رونق اور چمک دمک کو برقرار رکھنا ہے۔ اس کام کی انجام دہی بیت اللہ کے غلاف کی جامع دیکھ بھال اور صفائی کے حوالے سے پورے سال جاری رہنے والے روٹین کے عمل کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ عمل مسجد حرام کے امور کے سربراہ عام کے سکریٹری احمد بن محمد المنصوری کی نگرانی میں انجام دیا جاتا ہے۔ المنصوری کو مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہِ عام شیخ عبدالرحمن السدیس کی جانب سے ہدایات جاری ہوتی ہیں۔


یاد رہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی دونوں مقامات کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کے بہترین مواد اور لوازمات کا استعمال کرتی ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی حکومت مسجد حرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال اور مرمت کے امور پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 May 2020, 5:11 PM
/* */