عربی گھوڑے پر سوار ننھی بچی کے کرتب نے لوگوں کو کیا حیران، دیکھیں ویڈیو

ویڈیو میں بچی گھوڑے پر سوار ہوتی ہے اور پھر گھوڑا عرب کی سڑک پر جیسے طوفان سے باتیں کرنے لگتا ہے۔ اس تیز رفتاری میں بچی نے کچھ ایسے کرتب دکھائے جسے دیکھ کر ہر کوئی انگشت بہ دنداں رہ گیا۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں بمشکل 8 سے 10 سال کی ایک بچی گھوڑے پر سواری کر رہی ہے۔ یہ ویڈیو 5 مئی کو عرب کی کمپنی 'شارک اینڈ شرمپ' کے چیف ایگزیکٹیو افسر محمد نعیم نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے جو لوگوں میں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ محمد نعیم نے یہ بھی لکھا ہے کہ ”میں ان لمحات میں اس (بچی) کے جذبات کا اندازہ لگا سکتا ہوں۔ یہ غالباً اس کی زندگی کا خوبصورت احساس ہے۔“ ویڈیو میں ننھی بچی گھوڑے پر سوار ہوتی ہے اور پھر عربی نسل کا ظاہر ہونے والا گھوڑا سڑک پر جیسے طوفان سے باتیں کرنے لگتا ہے۔ اس تیز رفتاری میں بچی نے کچھ ایسے کرتب دکھائے جسے دیکھ کر ہر کوئی انگشت بہ دنداں رہ گیا۔ یہ ویڈیو آپ بھی دیکھیں اور محظوظ ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔