قومی خبریں

ایپل کے ’سی ای او‘ نے ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے پر کبھی غور نہیں کیا: مسک

ایلن مسک نے ایپل کے ہیڈ کوارٹر میں ایک میٹنگ کے بعد کہا کہ اچھی بات چیت ہے۔ ایپل کے ایپ اسٹور سے ٹوئٹر کو ممکنہ طور پر ہٹائے جانے کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کر دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر اور ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس
ٹوئٹر اور ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: ٹوئٹر کے سربراہ ایلن مسک نے کہا ہے کہ ایپل کے سی ای او ٹم کک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے ہٹانے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔ ایلن مسک نے ایپل کے ہیڈ کوارٹر میں ایک میٹنگ کے بعد کہا ’’اچھی بات چیت ہے۔ ایپل کے ایپ اسٹور سے ٹوئٹر کو ممکنہ طور پر ہٹائے جانے کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کر دیا گیا ہے۔ ٹم کک نے واضح کیا کہ ایپل نے کبھی اس بارے میں غور نہیں کیا۔

Published: undefined

پیر کے روز ایلن مسک نے ایپل پر ٹوئٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے بلاک کرنے کی دھمکی دینے کا الزام لگاتے ہوئے ٹوئٹس کی ایک سیریز میں کہا کہ ایپل نے ٹوئٹر پر اشتہارات بھی بند کر دیئے ہیں۔ بعد میں انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں ٹم کک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا ’’یہاں کیا ہو رہا ہے؟‘‘

Published: undefined

ایپل نے ایلن مسک کے تازہ ترین ٹوئٹ پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔ ایپل نے ایلن مسک کے پہلے ٹوئٹس کا بھی عوامی طور پر ردعمل نہیں دیا ہے۔ ایلن مسک نے اکتوبر میں ٹوئٹر حاصل کیا تھا اور اس نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ سمیت متعدد معطل شدہ اکاؤنٹس کو بحال کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایپل یا گوگل ٹوئٹر کو اپنے ایپلی کیشن اسٹور سے ہٹا دیں تو وہ نیا اسمارٹ فون بنائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined