قومی خبریں

پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب ایک اور مشتبہ شخص حراست میں، دہلی پولیس کر رہی ہے پوچھ گچھ

پولیس افسروں نے کہا کہ یہ حراست ’روکو ٹوکو مہم‘ کے تحت ہوئی ہے۔ جمعہ کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکوریٹی میں خلاف ورزی معاملے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>پارلیمنٹ ہاؤس/&nbsp;سوشل میڈیا</p></div>

پارلیمنٹ ہاؤس/ سوشل میڈیا

 

راجدھانی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب سیکوریٹی ایک مرتبہ پھر سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ سی آئی ایس ایف نے ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب ایک اور مشتتبہ شخص کو حراست میں لیا۔ اطلاع کے مطابق مشتبہ سرگرمیوں پر نظر پڑتے ہی سی آئی ایس ایف جوانوں نے ریل بھون کے قریب سے اس شخص کو پکڑ لیا۔ فی الحال اسے دہلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس اس کے دستاویزوں کی جانچ کر رہی ہے اور پوچھ تاچھ جاری ہے۔

Published: undefined

حالانکہ دہلی پولیس نے صاف کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی سیکوریٹی میں کسی بھی طرح کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ پولیس افسروں نے بتایا کہ یہ حراست ’روکو ٹوکو مہم‘ کے تحت ہوئی ہے۔ اس مہم میں حساس علاقوں میں مشتبہ نظر آنے والے لوگوں کو روک کر ان کی جانچ کی جاتی ہے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں پارلیمنٹ ہاؤس کے آس پاس کسی مشتبہ شخص کے پکڑے جانے کا یہ دوسرا معاملہ ہے۔ اس طرح کے واقعات نے سیکوریٹی ایجنسیوں کی فکرمندی بڑھا دی ہے۔ جمعہ 22 اگست کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکوریٹی میں خلاف ورزی کا سانگین معاملہ سامنے آیا تھا۔ یہاں ایک شخص پیڑ پر چڑھتے ہوئے دیوار پھاند کر پارلیمنٹ احاطہ کے اندر داخل ہو گیا۔ لیکن سیکوریٹی اہلکاروں نے درانداز کو پکڑ لیا اور اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس ڈپٹی کمشنر (نئی دہلی) دیویش مہلا نے بتایا کہ مشتبہ شخص ذہنی طور سے معذور لگتا ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ صبح قریب پانچ بجے آئی جی-3 گیٹ پر تعینات سی آئی ایس ایف اہلکاروں نے ایک شخص کو پارلیمنٹ چوک سرکل کی طرف آتے ہوئے دیکھا اور اسے علاقے سے چلے جانے کو کہا۔ کچھ دیر بعد اسے ریڈ کراس روڈ پر مورچہ-8 کے قریب دیکھا گیا، جہاں اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا اور وہ اسے وہاں سے لے گئے اور پھر پارلیمنٹ کے سیکوریٹی اہلکاروں کو اس کی اطلاع دی۔

Published: undefined

پارلیمنٹ ہاؤس کے آس پاس سیکوریٹی میں تساہلی کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی مشتبہ لوگ پکڑے جا چکے ہیں۔ خاص طور پر 2023 میں جب پارلیمنٹ پر حملے کی برسی کے دن بڑی سیکوریٹی چوک ہو گئی تھی۔

Published: undefined

ساگر شرما اور منورنجن ڈی نامی دو نوجوان پارلیمنٹ میں جاری کارروائی کے درمیان لوک سبھا ہال میں داخل ہو گئے تھے۔ ان لوگوں نے پارلیمنٹ میں لوگوں کی گیلری سے کودنے کے بعد لوک سبھا ہال کے اندر پیلے رنگ کا دھواں چھوڑا تھا۔ حالانکہ ایوان میں موجود اراکین پارلیمنٹ نے دونوں کو پکڑ لیا تھا۔ اس معاملے میں کُل 6 لوگوں کی گرفتاری ہوئی تھی۔ دیگر دو ملزمین میں مہیش کماوت اور اور للت جھا شامل تھا۔ دہلی پولیس نے سیکوریٹی میں چوک کو لے کر پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں 900  سے زائد صفحات پر مبنی ایک چارج شیٹ دائر کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined