قومی خبریں

نتیش کابینہ نے اٹھایا ایک اور بڑا قدم، بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دلانے کی قرارداد پر لگائی مہر

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ’ایکس‘ پر کیے گئے پوسٹ میں جانکاری دی ہے کہ آج کابینہ کی میٹنگ میں بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے لیے مرکزی حکومت سے گزارش کرنے پر مشتمل قرارداد پاس ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس

 

ذات پر مبنی مردم شماری اور ریزرویشن پر بڑے فیصلے لینے کے بعد اب وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک بار پھر بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دلانے کی مہم شروع کر دی ہے۔ اس تعلق سے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نتیش کابینہ نے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرنے والی قرارداد پر مہر لگا دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے خود سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کر اس سلسلے میں جانکاری دی ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ مرکزی حکومت سے جلد از جلد بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کی گزارش کی گئی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک طویل پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’آج کابینہ کی میٹنگ میں بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے لیے مرکزی حکومت سے گزارش کرنے کی قرارداد پاس کی گئی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’میری مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ جلد از جلد بہار کے لوگوں کے مفاد کو توجہ میں رکھتے ہوئے اس قرارداد کو اپنی منظوری دے دیں۔‘‘

Published: undefined

نتیش کمار نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی جانکاری دی ہے کہ ذات پر مبنی مردم شماری میں سبھی طبقات کو ملا کر بہار میں تقریباً 94 لاکھ غریب کنبے ہیں۔ ان سبھی کنبوں کے ایک رکن کو روزگار کے لیے 2 لاکھ روپے تک کی رقم دی جائے گی۔ علاوہ ازیں 63850 بے گھر اور بے زمین کھنبوں کو زمین کے لیے دی جا رہی 60 ہزار روپے رقم کی حد کو بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ ان کنبوں کو مکان بنانے کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ نتیش کمار نے ساتھ ہی کہا کہ ان منصوبوں کو پورا کرنے کے لیے تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور اس لیے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ کا ہم مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined