قومی خبریں

پرنب مکھرجی کے اعزاز میں سات روزہ قومی سوگ کا اعلان

قومی سوگ کے دوران ملک بھر میں تمام عمارتوں پر قومی پرچم نصف جھکارہے گا اور سرکاری طور پر تفریحی پروگراموں کا کوئی اہتمام نہیں کیا جائے گا۔

تصویر بذریعہ نوجیون
تصویر بذریعہ نوجیون 

نئی دہلی: سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا آج انتقال ہوگیا ہے اور ان کے اعزاز میں آج سے ملک بھر میں سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "حکومت گہرے دکھ کے ساتھ سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال کا اعلان کرتی ہے۔ وہ آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں زیر علاج تھے۔ آج سے 6 ستمبر تک مرحوم کی روح کی شانتی کے لئے ملک بھر میں سات روزہ قومی سوگ رہے گا۔"

Published: undefined

اس قومی سوگ کے دوران ملک بھر میں تمام عمارتوں پر قومی پرچم نصف جھکارہے گا اور سرکاری طور پر تفریحی پروگراموں کا کوئی اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ پرنب مکھرجی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی لیکن اس کی تاریخ ، وقت اور جگہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سابق صدر جمہوریہ کو گزشتہ 10 اگست کو آر آر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے دماغ میں خون کے جمنے کا پتہ چلا جس کے بعد اس کا آپریشن کیا گیا۔ بعد میں ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور گردے میں خرابی ہوگئی۔ اسپتال نے آج صبح جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا تھا کہ مسٹر مکھرجی کی حالت اتوار سے ہی خراب ہورہی ہے اور ان کے کچھ اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ وہ پچھلے کئی دنوں سے بے ہوشی کی حالت میں تھے۔ انھیں مسلسل وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined