قومی خبریں

منی پور میں تقریباً ایک سال بعد صدر راج ہٹانے کا اعلان، یمنام کھیم چند نے گورنر کو حکومت سازی کا دعویٰ کیا پیش

منی پور اسمبلی کی مدت کار 2027 تک ہے۔ نو تقرر بی جے پی قانون ساز پارٹی کے لیڈر یمنام کھیم چند سنگھ نے منی پور کے گورنر اجئے کمار بھلا کو حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>یمنام کھیم چند، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/anilkantony">@anilkantony</a></p></div>

یمنام کھیم چند، تصویر ’ایکس‘ @anilkantony

 

منی پور میں تقریباً ایک سال بعد صدر راج ہٹانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 9فروری 2025 کو وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کے ذریعہ وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد ریاست میں 13 فروری 2025 کو صدر راج نافذ کر دیا گیا تھا۔ صدر راج کے نفاذ کے بعد 60 رکنی اسمبلی کو معطل کر دیا گیا تھا۔ ریاستی اسمبلی کی مدت کار 2027 تک ہے، یعنی آئندہ سال اسمبلی انتخاب کرایا جائے گا۔ تازہ صورت حال یہ ہے کہ نوتقرر بی جے پی قانون ساز پارٹی لیڈر یمنام کھیم چند سنگھ نے منی پور کے گورنر اجئے کمار بھلّا کو حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرنے کے بعد یُمنام اپنی رہائش پر آ گئے۔

Published: undefined

اس سے قبل 3 فروری کو بی جے پی کے 37 اراکین اسمبلی میں سے 35 اراکین اسمبلی کے علاوہ پارٹی کے مرکزی آبزرور ترون چُگھ، شمال مشرق کے انچارج سمت پاترا اور بی جے پی کی ریاستی صدر اے شاردا دیوی کی موجودگی میں وائی کھیم چند سنگھ قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب کیے گئے تھے۔ جلد ہی وہ وزیر اعلیٰ کا حلف لے سکتے ہیں۔ امکان یہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ریاست میں 2 نائب وزرائے اعلیٰ بھی بنائے جائیں گے۔

Published: undefined

منی پور میں موجودہ وقت میں بی جے پی کے 37 اراکین اسمبلی ہیں۔ 2022 کے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کے 32 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ جنتا دل یو کو 6 سیٹوں پر جیت ملی تھی، جن میں سے 5 اراکین اسمبلی بعد میں بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ دیگر اراکین اسمبلی میں سے 6 این پی پی سے، 5 ناگا پیپلز فرنٹ سے، 5 کانگریس سے، 2 کوکی پیپلز الائنس سے، ایک جنتا دل یو سے اور 3 آزاد ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ کچھ مہینوں میں بی جے پی کی مرکزی قیادت نے اپنے میتئی اور کوکی اراکین اسمبلی، معاون این پی ایف اور این پی پی کے ساتھ ساتھ کچھ آزاد اراکین اسمبلی سے کئی دور کی میٹنگیں کیں، تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ کیا سیاسی حالات حکومت تشکیل دینے کے لیے موافق ہیں۔ بہتر حالات کا اندازہ کیے جانے کے بعد ہی یمنام کھیم چند کو بی جے پی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا اور حکومت سازی کے لیے پیش رفت بھی کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined