قومی خبریں

پرائیویٹ گاڑیوں کے لیے ’فاسٹیگ‘ پر مبنی سالانہ پاس جاری کرنے کا اعلان، 15 اگست سے شروع ہوگی سروس

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بتایا کہ یہ سہولت خصوصی طور سے غیر کمرشیل گاڑیوں کو توجہ میں رکھ کر تیار کی گئی ہے، تاکہ قومی شاہراہوں پر آسان اور بغیر رخنہ کے سفر کو ممکن بنایا جا سکے۔

<div class="paragraphs"><p>فاسٹیگ، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/IndianTechGuide">@IndianTechGuide</a></p></div>

فاسٹیگ، تصویر @IndianTechGuide

 

مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ نتن گڈکری نے آج ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے پرائیویٹ گاڑیوں کے لیے ’فاسٹیگ‘ پر مبنی سالانہ پاس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی قیمت 3000 روپے ہوگی۔ اس سالانہ پاس کی سہولت 15 اگست 2025 سے ملے گی، اور اس کے ذریعہ پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان قومی شاہراہوں پر کم خرچ اور پریشانی سے پاک سفر کر پائیں گے۔ انھوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ اس پاس کے ذریعہ پرائیویٹ گاڑی کے مالکان ایک سال یا زیادہ سے زیادہ 200 بار ٹول سے گزر سکیں گے۔

Published: undefined

یہ اہم جانکاری نتن گڈکری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے اپنے آفیشیل ہینڈل پر دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ’’یہ سہولت خاص طور سے غیر کمرشیل گاڑیوں کو توجہ میں رکھ کر تیار کی گئی ہے، تاکہ قومی شاہراہوں پر آسان اور بغیر رخنہ والے سفر کو ممکن بنایا جا سکے۔‘‘ گڈکری کا کہنا ہے کہ اس پاس کے لیے جلد ہی این ایچ اے آئی اور مورتھ کی ویب سائٹس اور ’شاہراہ سفر ایپ‘ پر ایک الگ لنک دستیاب کرایا جائے گا، جس کے ذریعہ گاڑی مالکان پاس بنوا سکتے ہیں۔

Published: undefined

گڈکری نے نئی سالانہ پاس پالیسی کی خوبیوں کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد 60 کلومیٹر کے دائرے میں واقع ٹول پلازوں سے جڑے پرانے ایشوز حل کرنا ہے۔ سنگل ڈیجیٹل لین دین کے ذریعہ ٹول ادائیگی کو آسان بنانا، ٹول پلازہ پر ویٹنگ ٹائم گھٹانا، بھیڑ کم کرنا اور تنازعات کو ختم کرنا اس کے اہم فوائد میں شامل ہیں۔ اس اعلان سے لاکھوں پرائیویٹ گاڑی مالکان کو بڑی راحت ملنے کی امید ہے، جس سے ان کا سفر نہ صرف تیز ہوگا، بلکہ زیادہ سہل اور تناؤ سے پاک رہے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ موجودہ وقت میں جو مسافر ٹول پلازہ سے گزرتے ہیں، وہ ایڈریس پروف اور دستاویز جمع کر کے ماہانہ پاس حاصل کر سکتے ہیں۔ ان پاس کی قیمت 340 روپے ماہانہ ہے، جو سالانہ 4080 روپے ہوتا ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو سالانہ 3000 روپے کا پاس گاڑی مالکان کے لیے فائدہ مند ثابت ہونے والا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined