قومی خبریں

آندھرا پردیش: ہوابازی اکیڈمی کا طیارہ حادثہ کا شکار، ٹرینی پائلٹ کی موت

طیارہ پرواز بھرتے وقت بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا تھا جس کے بعد وہ میدان میں کریش ہو گیا، حادثے کی خبر ملنے کے بعد مقامی پولیس اور انتظامیہ کے لوگ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

طیارہ حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
طیارہ حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

آندھرا پردیش میں ہفتہ کے روز ایک ہوابازی اکیڈمی کا طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس حادثہ میں ٹرینی پائلٹ کی موت ہو گئی جس کا نام مہما بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرینی پائلٹ تمل ناڈو کی رہنے والی تھی اور اس نے تمل ناڈو کے گنجور ضلع کے مچیرلا سے پرواز بھری تھی۔ حادثہ آندھرا کے نلگونڈا علاقے میں پیش آیا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق طیارہ پرواز بھرتے وقت بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا تھا جس کے بعد وہ میدان میں کریش ہو گیا۔ حادثے کی خبر ملنے کے بعد مقامی پولیس اور انتظامیہ کے لوگ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا بحران کے درمیان 6 مئی کو 2021 میں مدھیہ پردیش کا ایک ریاستی طیارہ ریمڈیسیور انجیکشن لے کر احمد آباد سے گوالیر جا رہا تھا اور ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے کے دوران وہ حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔ طیارہ کے پائلٹ کیپٹن سعید ماجد اختر اور ان کے ساتھ پائلٹ شیوشنکر جیسوال کو اس حادثے میں معمولی چوٹیں آئی تھیں، جب کہ طیارہ پوری طرح سے تباہ ہو گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined