
آندھرا پردیش میں 3 الگ الگ سڑک حادثات میں 8 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔ جمعہ کی صبح پلناڈو ضلع میں ایک ’ملٹی یوٹیلیٹی وہیکل‘ کے ایک کھڑی لاری سے ٹکرانے کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ ماچیرلا نگروانم کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی لاری سے ٹکرا گئی۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ماچیرلا کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ ریسکیو اہلکاروں کو گاڑی کے تباہ شدہ ملبے سے لاشیں نکالنے کے لیے کافی مشقت کرنی پڑی۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined