قومی خبریں

ملک کی اقتصادی ترقی پر امیتابھ بچن نے کیا فخر کا اظہار، بہادری کے لیے اگنی ویروں کو بھی کیا سلام

اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں امیتابھ بچن نے کہا کہ ہندوستان امریکہ، چین اور جرمنی کے بعد چوتھی سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔ تقریباً 2.5 سے 3 سال میں ہم تیسرے نمبر پر پہنچ جائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>امیتابھ بچن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

امیتابھ بچن، تصویر آئی اے این ایس

 

 مختلف شعبوں میں ہندوستان کی حصولیابی پر امیتابھ بچن نے فخر کا اظہار کیا ہے۔ دراصل امیتابھ نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے ہندوستان کے دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے پوسٹ کے ذریعہ اگنی ویروں کو بھی سلام کیا ہے۔

Published: undefined

امیتابھ نے اگنی ویروں کی تصویر ساجھا کرتے ہوئے لکھا، ’’اگنی ویر زندہ باد۔ ہندوستان کی جئے! بھارت ماتا کی جئے! جئے ہند۔‘‘ اس کے بعد انہوں نے ایک اور پوسٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا، ’’ہندوستان امریکہ، چین اور جرمنی کے بعد چوتھی سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔ تقریباً 2.5 سے 3 سال میں ہم تیسرے نمبر پر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے امریکہ، جرمنی، چین اور بھارت کے جی ڈی پی کے تازہ اعداد و شمار بھی ساجھا کیا۔

Published: undefined

اپنے بلاگ میں صدی کے عظیم ادکار امیتابھ نے لکھا، ’’جیسے میں نے ایکس پر کہا، ہندوستان نے جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہندوستان نے چوتھے مقام پر جگہ بنا لی ہے۔ اور 2 سے 3 سال میں ہم تیسرے مقام پر بھی پہنچ جائیں گے۔ یہ ان کچھ گنے چنے ملکوں میں سے ایک ہے جنہیں آزادی حاصل کیے صرف 75 سال ہوئے ہیں اور پھر بھی اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔‘‘

Published: undefined

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں اگنی ویروں کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے لکھا، ’’حال میں ملک پر ہوئے حملوں کے وقت، اگنی ویروں نے بہادری سے مورچہ سنبھالا۔ یہ نوجوان فوجی ’اگنی پتھ‘ منصوبہ کے تحت خدمات انجام دے رہے ہیں۔ چار سال کی خدمات میں یہ نظم و ضبط، وقفیت اور بہادری سے بھرپور تربیت لیتے ہیں۔ ان کا جوش اور حب الوطنی ہندوستان کی فوج کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ میں انہیں سلام کرتا ہوں جنہوں نے دشمنوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔‘‘

Published: undefined

غور طلب ہے کہ ہندوستان اب جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔ ہفتہ کو نیتی آیوگی کے سی ای او وی وی آر سبرامنیم نے یہ اطلاع دی تھی۔ انہوں نے نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی 10 ویں میٹنگ کے بعد کہا کہ گلوبل اور اقتصادی ماحول ہندوستان کے موافق بنا ہوا ہے اور میں جب بول رہا ہوں تب تک ہم دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہیں۔ آج ہم 4 ہزار ارب ڈالر (4 ٹریلین ڈالر معیشت) کی معیشت بن چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined