قومی خبریں

مودی سے شاہ کی ملاقات، لاک ڈاؤن 5 پر وزرائے اعلی کی رائے سے واقف کرایا

کورونا وباکی وجہ سے ملک میں گزشتہ 25مارچ سے مکمل لاک ڈاون نافذ ہے۔ اسے اب تک چار مرحلوں میں نافذ کیا گیا ہے اور چوتھا مرحلہ 31مئی کو ختم ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

چوتھے مرحلہ کا لاک ڈاون ختم ہونے سے دو دن قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے اس بارے میں تفصیلی بات چیت کی اور انہیں اس سے متعلق ریاستوں کے وزرائے اعلی کی رائے اور مشوروں سے واقف کرایا۔

Published: undefined

مسٹر شاہ نے جمعرات کی دیر شام تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ فون پر با ت چیت کی تھی۔ انہوں نے کورونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں نافذ لاک ڈاون کے بارے میں ان کے خیالات اور مشوروں کی معلومات لی تھی۔ انہوں نے ریاستوں سے اس بارے میں اپنے مشورے اور آگے کی حکمت عملی مرکز کو بھیجنے کے لئے کہا تھا۔

Published: undefined

مسٹر شاہ نے تمام وزرائے اعلی سے پوچھا تھا کہ وہ مکمل لاک ڈاون کے دور کو پانچویں مرحلہ میں بڑھایا جانا چاہئے یا نہیں۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق مسٹر شاہ نے آج مسٹر مودی سے ملاقات کے دوران انہیں ریاستوں کے وزرائے اعلی کی رائے اور مشوروں سے واقف کرایا۔ دونوں نے 31مئی کو ختم ہونے والے چوتھے مرحلہ کے بعد کی صورتحال اور اس سے نپٹنے کے منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیل سے بات چیت کی۔ مرکزی حکومت نے اس سے پہلے بھی لاک ڈاون کو آگے برًھانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے ریاستوں کے خیالات کو سمجھ کر ان کی بنیاد پر ہی فیصلہ کیا ہے۔ اس بار بھی اسی طرح ہی کیا گیا ہے۔

Published: undefined

مسٹر مودی خود بھی 31مئی کو ہی اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں ملک کے عوام سے مخاطب ہوں گے۔ یہ سمجھا جارہا ہے کہ وہ لوگوں سے موجودہ صورتحال کے پیش نظر احتیاط برتنے اور کورونا وائرس کے ساتھ زندگی جینے کا طریقہ اختیار کرنے کی بات کہیں گے۔

Published: undefined

کورونا وباکی وجہ سے ملک میں گزشتہ 25مارچ سے مکمل لاک ڈاون نافذ ہے۔ اسے اب تک چار مرحلوں میں نافذ کیا گیا ہے اور چوتھا مرحلہ 31مئی کو ختم ہورہا ہے۔

Published: undefined

مکمل لاک ڈاون کے تیسرے اور چوتھے مرحلہ میں مرکز کی رہنما ہدایات کی بنیاد پر الگ الگ ریاستوں نے اپنی طرف سے پابندیوں میں کافی نرمی دی ہے جس کا مقصد اقتصادی سرگرمیوں کو مرحلہ وار طریقہ سے شروع کرکے معیشت کو پٹری پر لانا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined