قومی خبریں

امت شاہ کا مرادآباد، علی گڑھ اور اناؤ میں منعقدہ جلسوں سے خطاب

بی جے پی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امت شاہ کے علاوہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جمعرات کو مہاراج گنج اور پیلی بھیت میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

امت شاہ، تصویر یو این آئی
امت شاہ، تصویر یو این آئی 

لکھنؤ: اتر پردیش میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے منعقد ’جن وشواس یاترا‘ کے تحت پارٹی کے سابق صدر اور وزیر داخلہ امت شاہ نے مراد آباد میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ ان کا علی گڑھ اور اناؤ میں بھی جلسوں سے خطاب کرنے کا بھی پروگرام ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ امت شاہ کو بی جے پی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں مغربی اتر پردیش علاقہ کی ذمہ داری سونپی ہے۔ بی جے پی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امت شاہ کے علاوہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جمعرات کو مہاراج گنج اور پیلی بھیت میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ جبکہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ مراد آباد میں اور نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما مہاراج گنج میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Published: undefined

بی جے پی نے 19 دسمبر کو بجنور، متھرا، جھانسی، امبیڈکر نگر، بلیا اور غازی پور سے جن وشواس یاترا کی شروعات کی تھی۔ یہ یاترا ریاست کے تمام 403 اسمبلی حلقوں سے گزریں گی تاکہ یوگی حکومت کے پچھلے پانچ برسوں کے کاموں پر لوگوں کا اعتماد حاصل کیا جا سکے۔

Published: undefined

ان دوروں کے سلسلے میں ریاستی حکومت کے وزیر بھوپیندر سنگھ چودھری اور ایم پی وجے پال تومر جمعرات کو مراد آباد کے جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ دوسری طرف سابق مرکزی وزیر، ایم پی سنتوش گنگوار، ریاستی حکومت کے وزیر جتن پرساد اور ایم پی ارون ساگر پیلی بھیت کی عوامی میٹنگ اور یاترا میں شامل ہوں گے۔

Published: undefined

ان کے علاوہ یوپی کے وزیر قانون برجیش پاٹھک اور ایم پی آر کے پٹیل قنوج میں جن وشواس یاترا میں حصہ لیں گے جبکہ جونپور میں ریاستی حکومت کے وزراء ڈاکٹر مہندر سنگھ اور رماشنکر سنگھ پٹیل اس یاترا میں شامل ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined