قومی خبریں

تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان مہاراشٹر حکومت نے سنائی خوشخبری

مہاراشٹر حکومت نے ہفتہ کے روز ریاست میں سی این جی پر ویٹ کی شرح گھٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اس کے مطابق یکم اپریل سے ریاست میں سی این جی پر 13.5 فیصد کی جگہ محض 3 فیصد ویٹ دینا ہوگا۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی فائل تصویر، آئی اے این ایس
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی فائل تصویر، آئی اے این ایس  

مہاراشٹر حکومت نے عوام کو بڑی راحت دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہاوکاس اگھاڑی اتحاد حکومت نے سی این جی پر ویٹ کی شرحوں میں بڑی تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کی اتحاد والی اس حکومت نے ایسے حالات میں اس تخفیف کا فیصلہ کیا ہے جب تیل اور گیس کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Published: undefined

’بزنس ٹوڈے‘ کی ایک خبر کے مطابق مہاراشٹر حکومت نے ہفتہ کے روز ریاست میں کمپریس نیچرل گیس (سی این جی) پر ویٹ کی شرح گھٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس کے مطابق یکم اپریل سے ریاست میں سی این جی پر 13.5 فیصد کی جگہ محض 3 فیصد ویٹ دینا ہوگا۔ سی این جی کی نئی شرحیں یکم اپریل سے نافذ ہو جائیں گی اور گاہکوں کو سی این جی کے لیے کم قیمتیں دینی ہوں گی۔

Published: undefined

مہاراشٹر کے وزیر مالیات اجیت پوار نے اس مہینے کے شروع میں بجٹ اجلاس کے دوران ویٹ کی شرح گھٹانے کی تجویز رکھی تھی۔ اب حکومت نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ حکومت کے اس قدم سے خزانہ میں سالانہ 800 کروڑ روپے کم آئیں گے۔ پوار نے ہفتہ کو مراٹھی میں ایک ٹوئٹ کر کے اس نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کی خبر دی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کے مقابلے سی این جی کی قیمت پہلے سے ہی کم ہے۔ گاڑیوں میں یہ بہتر مائلیج بھی دیتی ہے۔ ایسے میں اس کی قیمت کم ہونے سے کار چلانے والوں کے ساتھ ساتھ آٹو رکشہ ڈرائیورس، ٹیکسی ڈرائیورس اور کیب چلانے والوں کو فائدہ ہوگا۔ اس گیس کو پائپڈ نیچرل گیس کے طور پر گھروں میں رسوئی گیس کے طور پر بھی سپلائی کیا جاتا ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو گھریلو خواتین کا بوجھ بھی ہلکا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined