قومی خبریں

نئے سال کی تقریبات منانے کی اجازت دینا پڈوچیری کے مفاد میں: نارائن سامی

لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی کو تین صفحات پر مشتمل جواب میں وزیر اعلی نارائن سامی نے کہا کہ نیا سال منانے کے لئے ملک کی بیشتر ریاستوں میں کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

نارائن سامی، تصویر آئی اے این ایس
نارائن سامی، تصویر آئی اے این ایس 

پڈوچیری: پڈوچیری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی نے بدھ کو کہا ہے کہ ریاست میں نئے سال کے موقع پر تقریبات منانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ای ڈی ایم اے) کی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے، جو موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر مکمل طور سے ریاست کے مفاد میں ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی کو تین صفحات پر مشتمل جواب میں وزیر اعلی نارائن سامی نے کہا کہ نیا سال منانے کے لئے ملک کی بیشتر ریاستوں میں کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

نارائن سامی نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر گزشتہ نو مہینوں سے راج بھون سے باہر نہیں آئیں ہیں اس لئے انھیں اصل صورتحال کا اندازہ نہیں ہے جبکہ وزیر اعلی سمیت ریاستی حکومت کے کابینہ وزرا، مسلسل کورونا مریضوں سے ملنے کے لئے اسپتالوں، کنٹینمنٹ زونوں اور مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کو حقیقی صورتحال جانے بغیر مشورہ نہیں دینا چاہیے۔

Published: undefined

انہوں نے سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اس طرح کے تیوہاروں پر پابندی عائد نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ریاستوں میں تیوہاروں اور تقریبات کے دوران کورونا کے بارے میں مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما اصولوں پر عمل کیا جائے اور لوگوں کی تعداد طے شدہ معیار کے مطابق ہو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined