قومی خبریں

کرناٹک میں سبھی خواتین اب مفت کر سکیں گی سرکاری بسوں کا سفر، وزیر اعلیٰ سدارمیا کل کریں گے اعلان

ریاستی وزیر راملنگا ریڈی نے کہا کہ اس منصوبہ پر تبادلہ خیال ہوا ہے، میں اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سدارمیا کو رپورٹ پیش کروں گا، بدھ کو کابینہ میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کے بعد باضابطہ اعلان ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>سدارمیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سدارمیا، تصویر آئی اے این ایس

 

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے آج اپنا ایک بڑا انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اب ریاست میں سبھی خواتین سرکاری بسوں میں مفت سفر کر سکتی ہیں۔ وزیر برائے ٹرانسپورٹ راملنگا ریڈی نے آج کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کے چار ڈویژن کے منیجنگ ڈائریکٹرس کے ساتھ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس فیصلے کے بارے میں جانکاری دی۔

Published: undefined

راملنگا ریڈی نے کہا کہ ریاست کی سبھی خواتین سرکاری بسوں میں مفت سفر کر سکتی ہیں۔ اس کے لیے ان کے سامنے کوئی شرط نہیں ہے۔ ہمارے اعلانیہ میں ہم نے اے پی ایل اور بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کے لیے نافذ منصوبہ پر کسی بھی شرط کا تذکرہ نہیں کیا ہے۔ اب ریاست بھر میں خواتین بس کا مفت سفر کر سکتی ہیں۔

Published: undefined

راملنگا ریڈی نے کہا کہ میں منیجنگ ڈائریکٹرس سے بات کی ہے اور پورے منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ میں اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سدارمیا کو میٹنگ کی رپورٹ (جس میں لاگت اور دیگر تفصیلات شامل ہیں) پیش کروں گا۔ وزیر اعلیٰ سدارمیا پہلے ہی محکمہ ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سکریٹری سے بات کر چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کابینہ کی میٹنگ بدھ کے روز ہونی ہے۔ کابینہ میں اس منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور وزیر اعلیٰ سدارمیا کابینہ کی میٹنگ کے بعد اس سلسلے میں اعلان کریں گے۔

Published: undefined

راملنگا ریڈی نے یہ بھی جانکاری دی کہ ’’میں نے کورونا وائرس وبا کے دوران ہوئے نقصان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزارت کے تحت چار ٹرانسپورٹ کارپوریشنز کو 350 سے زیادہ ایوارڈس ملے ہیں اور 240 یونٹ کام کر رہی ہیں۔ 23978 گاڑیاں ہیں، 1.04 لاکھ سے زیادہ ملازمین ہیں۔ ہر دن 82.51 لاکھ لوگ ریاست کی ملکیت والی بسوں میں سفر کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined