قومی خبریں

مہاراشٹر میں تمام مذہبی مقامات کھولنے کی اجازت، ماسک لگانا لازمی

حکومت مہاراشٹرا کی طرف سے یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ سوشل ڈسٹنسنگ کے تمام ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور مندروں میں زیادہ بھیڑ ہرگز نہ ہونے دی جائے۔

ادھو ٹھاکرے، تصویر یو این آئی
ادھو ٹھاکرے، تصویر یو این آئی 

ممبئی: مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت نے تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت فراہم کر دی ہے۔ مہاراشٹر حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق تمام شرائط کے ساتھ 16 نومبر سے تمام مندروں کو کھولا جا سکتا ہے۔ تاہم، مندروں میں جانے والے عقیدتمندوں کو حکومت کی طرف سے کورونا کے پیش نظر جاری کی گئیں تمام ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ نیز مندروں میں ماسک پہن کر ہی داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

Published: undefined

حکومت کی طرف سے یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ سوشل ڈسٹنسنگ کے تمام ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور مندروں میں زیادہ بھیڑ ہرگز نہ ہونے دی جائے۔ صوبائی حکومت کے حکم جاری کرنے کے بعد سدھی ونائک ٹرسٹ کے آدیش باندیکر نے کہا کہ انہیں حکم نامہ کی نقل موصول ہوگی ہے۔

Published: undefined

سدھی ونائک ٹرسٹ کے آدیش باندیکر نے کہا کہ حکم نامہ کی نقل موصول ہونے کے بعد ایک اجلاس طلب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت حد تک ممکن ہے کہ مندر ایک دن بعد کھل جائے۔ غور طلب ہے کہ مندر کھولے جانے کے مسئلہ پر بی جے پی نے محاذ کھولا ہوا ہے۔ اس معاملہ پر گورنر بھگت سنگھ کوشیاری وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔

Published: undefined

گورنر نے ادھو کو لکھے خط میں شیوسینا پر ہندوتوا کے حوالہ سے طنز کیا تھا۔ گورنر کے اس خط پر راشٹروادی کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر گورنر کے خط کی زبان پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined