ہماری فوج نے پاکستان کی اشتعال انگیزی کو سختی سے پسپا کر دیا: کشن ریڈی

کشن ریڈی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تلگو ریاستوں کے عوام کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تہوار کے دن ہمیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنے کی ضرورت ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی / یو این آئی
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی / یو این آئی
user

یو این آئی

حیدرآباد: مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی نے کہا ہے کہ سرحد پر کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں ہماری فوج نے پاکستان کی اشتعال انگیزی کو سختی سے پسپا کر دیا ہے۔ انھوں نے تروملا کی سری وینکٹیشورا سوامی مندر میں خصوصی پوجا کی۔ اس موقع پر اے پی حکومت کی جانب سے گورنمنٹ وہپ بھاسکر ریڈی نے مرکزی وزیر کا مندر میں استقبال کیا۔

اس موقع پر کشن ریڈی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تلگو ریاستوں کے عوام کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تہوار کے دن ہمیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنے کی ضرورت ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ انہوں نے بھگوان سے دعا کی ہے کہ انسانیت کو کورونا کی وبا سے آزاد مل جائے۔


کشن ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت کو جنگلات میں بچ جانے والے سرخ صندل کے قیمتی درختوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنا چاہیے۔ انہوں نے تروملا میں پدماوتی گیسٹ ہوز کے صحن میں سرخ صندل کے پودے لگائے۔ مرکزی وزیر نے یاد دلایا کہ ماضی میں جب وہ رکن اسمبلی تھے تو انہوں نے سرخ صندل کی لکڑی کے تحفظ کے لئے ایک تحریک چلائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی ٹاسک فورس کو مزید مستحکم کرنا ریاستی حکومت پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وہ پہلے ہی وزیراعلی وائی ایس جگن کو خط لکھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز سرخ صندل کی لکڑی کو قومی خزانے کے طور پر تسلیم کرنے اور اس کے تحفظ کے لئے ریاستی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔