’کورونا سے متعلق تمام ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دیوالی منائیں‘ کانگریس صدر سونیا گاندھی کا پیغام

لوگوں سے وبا سے متعلق تمام ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ یہ تہوار اور خوشگوار موقع قوم کو ترقی، ہم آہنگی اور خوشحالی کی راہ پر دوبارہ گامزن کرے گا۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی
کانگریس صدر سونیا گاندھی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک بھر میں دیوالی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے اس موقع پر ملک کے تمام عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھی ملک کے باشندگان کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

سونیا گاندھی نے امید ظاہر کرتے ہوئے دعا کی کہ روشنیوں کے اس تہوار پر ہندوستان اور ہمارے دلوں کو روشن کرنے والے لاکھوں دیئے وبا اور معاشی بدحالی کے اندھیرے کو دور کرے اور ملک کے تمام شہریوں کی پریشانی کا خاتمہ ہو۔


لوگوں سے وبا سے متعلق تمام ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ یہ تہوار اور یہ خوشگوار موقع قوم کو ترقی، ہم آہنگی اور خوشحالی کی راہ پر دوبارہ گامزن کرے گا۔

دیوالی کے اس موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ملک کے تمام باشندگان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔