
فائل تصویر آئی اے این ایس
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے بدھ کی صبح دہشت گردی کے خلاف آپریشن ’سندور‘ شروع کیا۔ اس آپریشن کے تحت ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان اور پی او کے میں واقع دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے۔ اس کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر سری نگر ہوائی اڈے کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی، ایئر انڈیا نے جموں و کشمیر، راجستھان، چنڈی گڑھ اور پنجاب کے لیے دوپہر 12 بجے تک کئی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق سری نگر ہوائی اڈے کو پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر ہندوستانی فوج کے فضائی حملے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر شہریوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تینوں افواج نے مل کر آپریشن سندور کیا۔
Published: undefined
ایئر انڈیا نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا، 'موجودہ صورتحال کے پیش نظر، ایئر انڈیا نے جموں، سری نگر، لیہہ، جودھ پور، امرتسر، بھوج، جام نگر، چنڈی گڑھ اور راجکوٹ کے لیے اپنی تمام پروازیں 7 مئی کی دوپہر 12 بجے تک اگلے احکامات تک منسوخ کر دی ہیں۔ ایئر لائن کمپنی نے کہا کہ امرتسر جانے والی دو بین الاقوامی پروازوں کو دہلی بھیجا جا رہا ہے۔ ہم اس غیر متوقع خلل کی وجہ سے ہونے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
Published: undefined
دریں اثنا، انڈیگو نے اپنے مسافروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے اور مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے پرواز سے متعلق معلومات حاصل کریں۔ انڈیگونے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، 'علاقے میں فضائی حدود کے بدلتے ہوئے حالات کی وجہ سے سری نگر، جموں، امرتسر، لیہہ، چنڈی گڑھ اور دھرم شالہ جانے والی ہماری پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ فضائی حدود کی جاری پابندیوں سے بیکانیر جانے والی پروازیں بھی متاثر ہیں۔ انڈیگو نے ایک سابق پوسٹ میں لکھا، 'ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہوائی اڈے پر پہنچنے سے پہلے https://bit.ly/31paVKQ پر اپنی پروازوں کا اسٹیٹس چیک کریں۔'
Published: undefined
ساتھ ہی فضائی حملے کے بعد پورے پاکستان میں تناؤ کا ماحول ہے۔ اب اطلاعات آرہی ہیں کہ اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ جانے والی تمام پروازیں اگلے احکامات تک منسوخ کردی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ حالیہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
درحقیقت، دو ہفتے قبل پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جواب دیتے ہوئے، ہندوستانی مسلح افواج نے بدھ کی صبح پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے، جن میں کالعدم جیش محمد کا گڑھ بہاولپور بھی شامل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined